مسلم کانفرنس کا 16 نومبر کا کنونشن ثابت کردیگا کہ یہ کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہے، ممتاز عباسی انقلابی

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی: مسلم کانفرنس ضلع راولپنڈی کے صدر ممتاز عباسی انقلابی نے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس کا آج 16 نومبر کا تاریخی کنونشن ثابت کردیگا کہ مسلم کانفرنس کشمیریوں کی نمائندہ جماعت اور سردار عتیق پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے۔

موجودہ حکومت ڈکٹیشن پر چلتی ہے۔ سردار عتیق کشمیری قوم کے رہبر ہیں۔آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرینگے اور کسی سیاسی جماعت سے اتحادکے بجائے اکیلے الیکشن لڑ کر حکومت سازی کریں گے۔ممتاز عباسی نے کہا کہ سردار عبدالقیوم نے ساری زندگی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے صرف کی تھی ۔آزادی کو اصل جامع پہنانے کیلئے سردار عتیق کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے۔خطے میں پائیدار امن کی ضمانت مسئلہ کشمیر کا حل ہے۔ ریاست جموں کشمیر بھارت کا حصہ تھی ہی نہیں۔

27 اکتوبر 1948ء کو مہاراجہ کشمیر کی سازش کے تحت ریاست جموں و کشمیر پر جبراًقبضہ کیا گیا۔جس کی تحریک آج بھی جاری ہے۔اقوام متحدہ امریکہ لونڈی کا کردار ادا کررہا ہے اور عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔کشمیری قوم مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہے آزادی مقدربنے گی۔

سردار عتیق پرپوری قوم فخر کرتی ہے۔ممتاز عباسی نے کہا کہ بھارت بہار انتخابی نتائج نے مودی سرکار کے منفی عزائم خاک میں ملادیئے ہیں مودی نے مذہبی منافرت کو ہوادی اور کشمیریوں کی نسل کشی کو تیز کیا مگر کشمیری کل بھی اور آج بھی متحد ہیں ۔ممتاز عباسی انقلابی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آئندہ ہونے والے الیکشن میں مسلم کانفرنس کلین سویب کریگی۔غیرجماعتی ریاستوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے رائیونڈ اور لاڑکانہ کو خو ش رکھا مگر مسلم کانفرنس کشمیریوں کے تشخص کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دے گی۔