مسلم کانفرنس کو بڑا جھٹکا، یونین کونسل پنجیڑی سے سرکردہ شخصیات سمیت درجنوں کارکنان مسلم لیگ ن میں شامل

Bhimber

Bhimber

بھمبر (بیورورپورٹ) مسلم کانفرنس کوبڑا جھٹکا،یونین کونسل پنجیڑی سے سرکردہ شخصیات سمیت درجنوں کارکنان مسلم لیگ ن میں شامل، کانفرنسی کارکنوں نے اس بات کا اعلان گزشتہ روز وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر اور سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کی موجودگی میں ایک تقریب کے دوران کیاتفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات سے قبل حلقہ ایل اے سات بھمبرسے اہم شخصیات سمیت درجنوں کانفرنسی کارکنان نے وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر اور سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کی موجودگی میں مسلم لیگ ن میںاپنی شمولیت کا اعلان کر دیا۔

ایک تقریب کے دوران مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے مرکزی وائس چیئر مین راجہ محمد خالد بلجیم،یوتھ ونگ کے مرکزی چیف آرگنائزر راجہ احمد رضا،ڈاکٹر محمد اسحاق،راجہ قیصر اقبال،راجہ شیراز اسلم ،راجہ مظہر اقبال ،راجہ عامر بشیر راجہ وقاص فاروق ،راجہ ظفر اقبال،راجہ اشعر ساجد،راجہ فیصل امین ،راجہ محمد افضل، حافظ فہیم عظیم نے اپنے کنبے و قبیلے اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا ،اس موقعہ پر وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر اور سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے جماعت میں شامل ہونے والے نئے کارکنان کو خوش آمدید کہا اور انہیں یقین دلایا کہ نئے شامل ہونے والوں کو مسلم لیگ ن میں جائز مقام ملے گا،حلقہ بھمبر کی یوسی پنجیڑی سے کانفرنسی کارکنوں کی نون لیگ میں شمولیت سے اس علاقے میں مسلم لیگ ن مضبوط پوزیشن میں چلی گئی ہے۔