امت مسلمہ کی تقسیم سے یہودی ایجنڈے کی تکمیل ہو گی۔ سعدیہ سہیل رانا

PTI

PTI

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امت مسلمہ کی تقسیم سے یہودی ایجنڈے کی تکمیل ہوگی۔ دونوں ممالک کو صبر وتحمل سے کام لینا چاہیے۔

او آئی سی کی موجودگی میں کسی اور اتحاد کی کوئی ضرورت نہیں۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایٹمی قوت اور مضبوط فوج کا حامل پاکستان ،ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کروانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔ ایران ہمار اہمسایہ اور پرانا ساتھی ہے۔

جبکہ سعودی عرب میں عقیدت کا مرکز حجاز مقدس ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت خارجہ پالیسی کے لئے ایران سعودی تنازع ایک امتحان ہے دیگر معاملات کی طرح اس تنازع کو فرد واحد کی خواہشات پر ڈیل کرنے کی بجائے پوری قوم کو اعتماد میں لینے کے لئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔