مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ حاجی عبیداللہ خان شادی خیل

Wanda Gubaz Khan Wala Dinner Ceremony

Wanda Gubaz Khan Wala Dinner Ceremony

پائی خیل (نامہ نگار) مسلم لیگ ن نے ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کردیاہے بحرانوں پر جلد قابو پالیں گے

ان خیالات کااظہاررکن قومی اسمبلی حاجی عبیداللہ خان شادی خیل نے وانڈھا گلبازخان والہ پائی خیل میں تھانیدارریٹائرڈحبیب اللہ خان کی طرف سے یونین کونسل پائی خیل کے نومنتخب چیئرمین عنایت اللہ خان کے اعزاز میں اعشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ضلعی چیئرمین کے لئے ہم جلدممبران پاورشوکردیں گے۔ اور مسلم لیگ ن کاہی ضلعی چیئرمین ہوگا انہوں نے کہا کہ میانوالی بنوں کالاباغ روڈتھری فیز کا کام جلدشروع ہوجائے گا۔

پائی خیل ریلوے پھاٹک تافتح پوروانڈھی کے لئے سیوریج،سوانس تاوانڈھاگلبازخان والہ تک پختہ سڑک مرمت اور دیگر ترقیاتی کاموں کاجال بچھادوں گا۔ اس موقع پرسابق امیدوارایم پی اے رضاء المصطفیٰ خان پائی خیل۔ نومنتخب چیئرمین عنایت اللہ خان ،وائس چیئرمین ملک محمداعظم ،نومنتخب کونسلرز محمد صدیق خان، ملک محمد یعقوب، عزیزالرحمان نے انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

مل جل کر ترقیاتی کاموں کومکمل اور علاقہ کی محرومیوں کے ازالہ کے لئے اعادہ کیا۔ اس تقریب کے میزبان حاجی امیرعبداللہ خان ،تھانیدارریٹائرڈحبیب اللہ خان، ماسٹر جہان خان،غلام رسول خان نے انہیں روایتی پگیں پہنائیں۔ اس تقریب میں سابق امیدوار ایم پی اے فصیح اللہ خان پائی خیل ،سابق کونسلر شیر سمندخان، امیر عبداللہ خان سوانس ودیگر معززین علاقہ کے کثیر تعداد لوگ موجود تھے۔