کاہنہ سے مسلم لیگ ن آئوٹ، حاجی بشارت کا مقابلہ پی ٹی آئی کے مشتاق عامر سے متوقع

Kahna

Kahna

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کی غلط حکمت عملی سے مسلم لیگ ن کاہنہ سے آئوٹ ہو گئی، تفصیلات کے مطابق ایک عوامی سروے کے مطابق یونین کونسل 247 کاہنہ سے مسلم لیگ ن نے سابق ناظم اور مسلم لیگ ق سے سابقہ وابستگی رکھنے والے محمد رمضان مستانہ کو چیئرمین کا ٹکٹ دیا۔

جس پر مسلم لیگ ن کے آپسی اختلافات کھل کرسامنے آگئے، مسلم لیگ ن کی اکثریت آزاد امیدوار حاجی بشارت علی کو کھلم کھلا سپورٹ کرتی دکھائی دیتی ہے، دوسری طرف سروے میں عوام کا کہنا تھا کہ رمضان مستانہ نے کاہنہ کی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری نہیں کی جس کی وجہ سے عوام اب حاجی بشارت علی کو اپنا ووٹ کاسٹ کریگی۔

سروے کے دوران یہ بھی واضع دکھائی دیا کہ حاجی بشارت علی کے بعد عوام پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چیئرمین محم دمشتاق عامر کو بھی ووٹ دینا پسند کریگی،کیونکہ حاجی بشارت علی اور محمد مشتاق عامر دونوں کو رحمانی برادری کی واضع سپورٹ حاصل ہے، کاہنہ میں اکثریتی آبادی رحمانی برادری کی ہے ۔

اس ساری صورتحال کے پیش نظر کہیں بھی مسلم لیگ ن کو ووٹ کاسٹ ہونے کے چانس نظر نہیں آتے، اور ایسا لگ رہا ہے کہ مسلم لیگ ن پہلی بار کاہنہ سے شکست سے دوچار ہو گی، اصل مقابلہ آزاد امیدوار حاجی بشارت علی اور پی ٹی آئی کے مشتاق عامر کے درمیان ہی دکھائی دیتا ہے۔