کروڑ لعل عیسن کی خبریں 15/11/2015

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) مسلم لیگ کی حکومت نے ہمیشہ سرائیکی بیلٹ کے عوام کا استحصال کیا۔ عوام بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو مسترد کر دے گی۔ 2013 کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے۔ 4 مرتبہ منتخب ہونے والے ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے آج تک کسی مسئلے پر اسمبلی میں بات نہیں کی۔ ان خیالات کا اظہار ، سردار شکیل عباس گشکوری ، قاضی طارق سلطان ، افتخار علی گرمانی ، حماد اکبر خان ، صمد خان جسکانی و دیگر نے امیدوار چیئر مین یونین کونسل قاضی طارق سلطان ، وائس چیئر مین سردار شکیل عباس گشکوری کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی سہو والا ، قصبہ بلوچاں ، راجن شاہ ، بستی قاضی ، بستی ارائیاں ، بستی مڈ ، گرمانی سے ہوتی ہوئی بستی پتافی پہنچی۔ ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکل اور کاریں تھیں۔ تمام گاڑیوں پر پی ٹی آئی کے جھنڈے اور پینا فلیکس لگے ہوئے تھے۔ ریلی کے شرکاء پی ٹی آئی اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ ، سردار شکیل عباس گشکوری ، قاضی طارق سلطان ، افتخار علی گرمانی ، حماد اکبر خان ، صمد خان جسکانی و دیگر نے عمران علی خان جسکانی کے ڈیرے پر بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی چیئرمینوں کی 49 سیٹوں میں سے 39 پر ہمارے امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ انشاء اللہ کامیابی حاصل کر کے میاں برادران کو پیغام دیں گے کہ ضلع لیہ کے عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ ٹیکس ہم دیتے ہیں لیکن تمام فنڈز لاہور پر خرچ کیئے جارہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے دور میں اس علاقے کو ترقی سے یکسر محروم رکھا گیا۔ اس موقع پر شجاعت خان ، امجد علی خان ، عمران علی خان ، صمد علی خان ، کامران علی خان ، خضر خان ، عمران خان ، ذاہد خان ، مشتاق خان ، غضنفر خان جسکانی ، سید اقبال حسین شاہ ، سید نذیر حسین شاہ ، سید ناصر حسین شاہ ، غلام محمد خان ، محسن علی خان ، جواد خان ، ظفر خان ، مولا داد خان ، فیاض خان جگلانی ، ملک حبیب الرحمن ، ملک منیر حسین ، لیاقت حسین ، احمد بخش ، سیف اللہ ، ملک اللہ ڈتہ فوجی ، ملک ظہور موہانا ، سردار محبوب خان گرمانی ، اسلم خان گرمانی ، فوجی اسلم سیال ، ملک نذیر سیہڑ ، حسن رضاء شاہ ، سید خاور عباس شاہ سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی کے والد محترم حاجی عبدالوحید خان نیازی انتہائی علیل ہیں۔ گزشتہ روز انجمن تاجران کے اجلاس میں صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ، سینئر نائب صدر حاجی فاروق ، نائب صدر ملک قیصر عباس ، انتظار حسین ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی ، سیکریٹری اطلاعات امجد علی مستری ، جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ، جوائنٹ سیکریٹری سید نفیس شاہ نے حاجی عبدالواحد کان نیازی کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) وارڈ نمبر 2 میں کامیابی یقینی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار برائے جنرل کونسلر حاجی غلام فاروق نے اپنے الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر 2 کے عوام تمام سیاسی جماعتوں سے بیزار اور میرے ساتھ ہیں۔انشاء اللہ کامیاب ہو کر بھرپور خدمت کرونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) غریب آدمی ہوں۔ اور علاقے کے مسائل کو خوب جانتا ہوں۔ لوگ عوام سے بیزار رہنے والے امیدواروں کو مسترد کر کے میرا ساتھ دیں۔ انشاء اللہ توقعات پر پورا اترونگا۔ ان خیالات کا اظہار وارڈ نمبر 10 کے امیدوار برائے جنرل کونسلر طارق منیر گوگی نے گزشتہ روز انتخابی مہم کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر 10 کے چوک میں موجود ہوں۔ اور وارڈ کے مسائل کو خوب جانتا ہوں۔ سیاستدانوں کے حواریوں اور اشرافیہ نے وارڈ کی ترقی اور بھلائی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انشاء اللہ کامیاب ہو کر وارڈ کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا۔