مسلم لیگ ن کا شیخ انصر کو اسلام آباد کا مئیر بنانے کا فیصلہ

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن نے شیخ انصر کو اسلام آباد کا مئیر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد کی مئیر شپ کے الیکشن کےلیے مسلم لیگ ن کی جانب سے شیخ انصرکےنام کی منظوری دی ہے۔

دیہی علاقےسےڈپٹی مئیر کے انتخاب کےلیے ذیشان علی نقوی کے نام کی منظوری دی گئی ہے۔ شہری علاقے سے ڈپٹی مئیر کے نام کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔ اسلام آباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کےلیے کاغذات نامزدگی تین اور چار فروری کو جمع کیے جائیں گے۔