مسلم لیگ نواز کے رہنما بوکھلاہٹ کا شکار ہیں: نعیم الحق

Naeem-ul-Haq

Naeem-ul-Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے، کل حریف ، آج حلیف تحریک انصاف اور پی پی پی ، نواز لیگ کے خلاف کمر بستہ نظر آتی ہے۔

طلال چوہدری کے بیان پر تحریک انصاف کے نعیم الحق نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ نواز کے رہنما بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ قمر زمان کائرہ نے طلال چوہدری سے اس سوال کا جواب مانگ لیا ہے کہ جب عمران خان دھرنا دینے آئے تھے پارلیمان بچانے کیلئے آپ نے کس قیمت پر سمجھوتہ کیا تھا۔

قمر زمان کائرہ نے طلال چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہم آپ سے جواب مانگ رہے ہیں لیکن آپ جواب کی بجائے سوال کر رہے ہیں۔