اسکیرا ریپبلیکانہ کی پہلی مسلمان پارلیمینٹیرین نجات ڈریؤچ کا پاک بی سی این گروپ کے افطار ڈنر سے خطاب

 Iftar Dinner

Iftar Dinner

بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان سے) اسکیرا ریپبلیکانہ کی پہلی مسلمان پارلیمینٹیرین نجات ڈریؤچ کا پاک بی سی این گروپ کے افطار ڈنر سے خطاب بارسلونا میں پاک بی سی این گروپ کے افطار ڈنر میں اسکیرا ریپبلیکانہ، کتلونیا پارلیمنٹ کی پہلی مسلمان ممبر نجات ڈریؤچ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے خاندانوں سمیت کتلونیا میں مقیم ہیں۔

اسکیرا ریپبلیکانہ کا برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کی وجہ سے آج ایک پہلا مسلمان تارک وطن وزیر شکیر اور خاتون پارلیمنٹ کا حصہ ہیں۔افطار ڈنر میں سنتا کلوما مئیر کے امیدوار سام نیونس، سانت آدریا دے بسوس مئیر کے امیدوار روبن اریناس ،بلدیہ بارسلونا کے کونسلر مارک ،چوہدری شہزاداکبر وڑائچ ،سفیان یونس ،چوہدری تجاوز وڑائچ ،اسپین میں پہلے ٹیکسی اسکول کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد مشتاق نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔

افطار ڈنر میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ زیشان نے حاصل کی ۔چوہدری عمران گوندل اور بین الاقوامی معروف نعت خوان قدیر احمد خاں نے حمد اور نعت پڑھنے کی سعادت بھی حاصل کی۔

افطار ڈنر کا اہتمام پاک بی سی این ٹیکسی گروپ کے چوہدری تجاوز وڑائچ ،عمران گوندل ،صفدر ملہی،احسان الہی،ارشد پہلوان،عثمان وڑائچ،سلیمان وڑائچ،زمان وڑائچ اور راجہ یونس نے آرگنائزڈ کیا تھا۔ آخر میں چوہدری تجاوز وڑائچ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔