مسلم حکمران رنجشوں و تنازعات بھلا کر اجتماعی سوچ اپنائیں، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : معروف مذہبی اسکالر وجامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ موجودہ حالات میں امت مسلمہ کسی بھی قسم کے خلفشارکی متحمل نہیں ، مسلم حکمران رنجشوں وتنازعات بھلاکر اجتماعی سوچ اپنائیں ،برادراسلامی ملک ایران کو ایسے اقدامات سے گریزکرناچاہیے جو بعدمیں پشیمانی اورشرمندگی کا باعث بنیں ،بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی م۔حمد نعیم کہاکہ برادر اسلامی ملک ایران کو اب اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلی لانی چاہیے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جوبعدمیں پشیمانی اور شرمندگی کا باعث بنیں۔

، انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں امت مسلمہ کسی بھی قسم کے خلفشار کے متحمل نہیں دشمن قوتیں مسلم حکمرانوں کا استعمال کرکے اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہیں اسلئے ضروری اس امر کی ہے کہ تمام مسلم ممالک کے حکمران باہمی رنجشوں اورتنازعات کا خاتمہ کرکے اجتماعی فکرفروغ دیں ،آج امت مسلمہ پوری دنیا میں تفرقات کی وجہ سے پستی کا شکار ہے جس کا بھرپور فائدہ دشمن قوتیں اٹھانے میں مصروف ہیں ، اپنے ہی حکمران غیروں کی کاسہ لیسی کرکے مسلمانوں کو نقصان پہچانے میں مصروف ہیںمسلم حکمرانوں کو غیروں کی کاسہ لیسی چھوڑکرامت مسلمہ کے استحکام وترقی کی فکر کرنی چاہیے اور ہرقسم کے تنازعات اور کو باہم خوش اسلوبی سے حل کرکے اجتماعی سوچااپنانی چاہیے۔