مسلم اسٹار لانڈھی نے ینگ گلوب کو اور شہزاد محمڈن نے کوہاٹ اسپورٹس شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

All Karachi Azmat Football Tournament

All Karachi Azmat Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل اسپورٹنگ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی عظمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ مسلم اسٹار لانڈھی نے ایچ ایم حنیف کی قیادت میں ینگ گلوب فٹ بال کلب بنارس کو پنالٹی ککس پر 4-3 سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا دوران کھیل مقابلہ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا مسلم اسٹار کی جانب سے عمران مدنی نے خوبصورت گول اسکور کئے پنالٹی ککس مرحلے میں مسلم اسٹار کی جانب سے محمد مبارک ،محمد سہیل ،نور احمد اور عبد الرحمن نے گول اسکور کئے ۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں شہزاد محمڈن نے مضبوط حریف کوہاٹ اسپورٹس کو 2-1سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگی بنالی شہزاد محمڈن کی جانب سے فضل بلوچ اور یونس نے گول کئے ٹورنامنٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل مقابلہ آج الشہباز کورنگی اور ملیر ینگ بوائز کے مابین کھیلا جائیگا ۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض فرید طوفان ،حیدر علی اور محمد وکیل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر شیر افضل تھے ۔