مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا پندرہواں یوم تاسیس آج منایا جائے گا۔ صدیق شیرازی

Karachi

Karachi

کراچی (پ ر) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا پندرہواں یوم تاسیس آج 11 جنوری کو “پیام امن واستحکام وطن” کے عنوان سے منایا جائے گا۔مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن آج ایم ایس او کے پندرہویں یوم تاسیس پر تمام زونوں اور یونٹوں میں سمینارز اور نشستوں کا انعقاد کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم صدیق شیرازی ، ناظم عمومی انور علی صدیقی اور ترجمان عنایت اللہ فاروقی نے اپنے جاری کردہ پریس بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پندرہ سالوں سے دینی و عصری تعلیمی اداروں میں غلبہ اسلام و استحکام پاکستان کے نصب العین کو لیے طلبہ کی نظریاتی وفکری کھیپ تیار کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طلبہ کو دینی و عصری علوم سے آراستہ کرکے ملک کے مستقبل کو سنوارنا چاہتی ہے۔اس موقع پر انور علی صدیقی نے کہا کہ طلبہ مستقبل کے معمار ہیں لہذا اگر ہم ملک کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ طلبہ پر خصوصی توجہ دیں تاکہ کل کو ہمارے یہی طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملک کو درپیش مسائل سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کرسکیں۔

ترجمان عنایت اللہ کا کہنا تھاکہ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی تمام کارکنان اور ذمہ دران کو اپنے کامیاب پندرہ سالو ں پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔

جاری کردہ
عنایت اﷲ فاروقی سیکریٹری اطلا عات
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ڈویژن
رابطہ:0305-2083795