مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی آج یوم تحفظ طلبہ کے طور پر منائے گی۔صدیق شیرازی

Karachi

Karachi

کراچی (پ ر) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ڈویژن کی سطح پر شہر کے تمام زونوں میں 16 دسمبر آرمی پبلک اسکول پشاور میں شہید ہونے والے معصوم طلبہ کی یاد میں تعزیتی پروگامات کا انعقاد کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی کے ناظم صدیق شیرازی ، ناظم عمومی انور علی صدیقی اور ناظم اطلاعات عنایت اللہ فاروقی نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء سانحہ پشاور نے وطن اور تعلیم کے لیے ایک عظیم قربانی دی ہے۔

ہم معصوم طلبہ کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔صدیق شیرازی نے کہا کہ ہم MSOکراچی ڈویژن کی جانب سے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،آج کے دن MSOکراچی ِڈویژن یوم تحفظ طلبہ کے طور پر منائے گی۔انہوں نے کہا کہ رب تعا لی سے دعا ہے کہ شہداء کی قر بانیوں کو قبول فرمائے اور وطن عزیز کو استحکام نصیب فرمائے۔
جاری کردہ
عنایت اﷲ فاروقی
سیکریٹری اطلا عات
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ڈویژن
رابطہ:0305-2083795