مسلمان خاتون کو ریلی سے نکالنے پر مسلم تنظیم کا ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی کا مطالبہ

Donald Trump

Donald Trump

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکہ میں مسلمانوں کی تنظیم امریکن اسلامک ریلیشنز کونسل نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریلی سےنکالی جانے والی مسلمان خاتون سے معافی مانگیں۔

کونسل کے مطابق کیرولینا میں ریلی سے روز حمید کے نکالے جانے نے امریکی مسلمانوں کے درمیان خوف پیدا کیا ہے۔

کونسل نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روز حمید سے معافی طلب کرنے کے علاوہ ٹرمپ واضح بیان دیں کہ وہ امریکی مسلمانوں کا ملک کی سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

روز حمید نے گذشتہ جمعے کو ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی جلسے میں خاموش مظاہرہ کیا تھا جس کی وجہ سے انھیں ریلی سے باہر نکال دیا گیا تھا۔