امت مسلمہ عید کی نماز اور اپنی دعائوں میں کشمیر، فلسطین، برما مسلمانوں کو یاد رکھیں، محمد زبیر ہزاروی

Anjuman Talba Islam

Anjuman Talba Islam

کراچی : انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما وامیر طلبہ محمد زبیر ہزاروی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک عظیم مرتبے اور فضیلت والا مہینہ ہے، امت مصطفی سے پہلے ایسی فضیلت والا مہینہ کسی اور امت کو نہیں دیا گیاانجمن طلبہ اسلام بن قاسم ٹائون کے زیر اہتمام دیار حبیب مسجد گلشن حبیب میں اکیس مساجد میں بیس روزہ کورس کے اختتامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما وامیر طلبہ محمد زبیر ہزاروی نے کہا کہ افسوس کا مقام یہ ہے کہ ہمارا رمضان ہم سے اس حال میں گزرا ہے کہ ہم اس میں اعمال صالح اور دیگر عبادتیں تو بہت کم کرسکے۔

مگر ہم نے رمضان المبارک کے تقدس کی جو دھجیاں اڑائیں، ایسی دھجیاں بنی اسرائیل نے من وسلویٰ کی بھی نہیں اڑائی تھیں، انجمن طلبہ اسلام ضلع کورنگی کے زیر اہتمام جامعہ مسجد بلال میں سات روزہ کورس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی ولادت باسعادت ہمیں ان کی شجاعت و بہادری اور مدبر قیادت یاد دلاتی ہے۔

خلفائے راشدین اور صحابہ کرام نے ہمیں حیا و عفت والی زندگی گزارنے کا درس دیا ، سات روزہ کورس کا مقصد طلبہ میں فکر انگیز تخیل کو اجاگر کرنا تھا، انجمن طلبہ اسلام ضلع ملیر کے زیر اہتمام زینت الاسلام مسجد لیبر اسکوائر میں امام نورانی کانفرنس و افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم سیف الاسلام نے کہا کہ اے ٹی آئی امام انقلاب امام شاہ احمد نورانی صدیقی کے مشن نظام مصطفیۖ پر وابستہ ہے، ہمیں دنیا کی کوئی طاقت اور خوف و دہشت کی کوئی سازش ہمیں صراط مستقیم و منزل مقصود سے دور نہیں کرسکتی ہے، بانی انجمن مفتی جمیل احمد نعیمی کا قافلہ ہر سو بڑھتا جائے گا۔

انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری بابر مصطفائی نے کہا کہ اس رمضان میں کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام چاندنی چوک پرانی سبزی منڈ ی پر پورے ماہ کی افطاری، گلشن اقبال میں سحری، دارالعلوم غوثیہ میں افطاری، ضلع کورنگی کے زیر اہتمام ملیر ٹائون میں یوم بدر کانفرنس، لیبر اسکوائر میں جشن نزول قرآن و افطاری، بلدیہ میں تربیتی نشست، المرکز النورانی نیپا میں تربیتی اجتماع، بلال مسجد ملیر میں سات روزہ کورس، گلشن حدید ، پپری، شاہ لطیف ٹائون میں اکیس مساجد میں جمعیت علماء پاکستان ضلع ملیر کے تعاون سے بیس روزہ شرعیت کورس،جامعہ کراچی میں ایام رمضان کانفرنس و افطار ڈنر، جمعیت علماء پاکستان کراچی ڈویژن کے اشتراک سے 150مستحق خادمین و ہمدردوں میں راشن کی مد میں رمضان پیکج تقسیم کیا گیا۔

مختلف پروگرامات سے بن قاسم ٹائون کے ناظم اسلم رحمان، ملیر ٹائون کے ناظم سید عمر فاروق، ضلع ملیر کے ناظم محمد علی معاویہ، کورنگی ٹائون کے ناظم حسین انصاری، گلشن اقبال ٹائون کے ناظم طحہٰ قریشی، لیاقت آباد ٹائون کے ناظم زوار صدیقی، اورنگی ٹائون کے ناظم محمد طفیل، شاہ فیصل ٹائون کے ناظم عقیل قادری، ناظم جامعہ کراچی عبداللہ نورانی اور دیگر ذمہ داران نے استقبال رمضان ، یوم فتح مکہ، یوم باب الاسلام سندھ، یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم، شب قدر، جشن نزول قرآن، لیلتہ جائزہ، شب بیداری، اعتکاف اجتماع، اجتماعی سحری، اور دیگر مضامین و ایام کی کانفرنسس سے خطاب کیا۔