مسلمانوں کیخلاف بیان، ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈگری منسوخ کر دی گئی

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں کیخلاف بیان بازی مہنگی پڑ گئی ہے کیونکہ وائٹ ہائوس کی جانب سے مذمتی بیان کے بعد اب سکاٹ لینڈ کی ایک یونیورسٹی نے انھیں دی گئی اعزازی ڈگری منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا کے ری پبلیکن صدارتی ری امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر مکمل پابندی سے متعلق بیان دیا تھا۔ وائٹ ہاؤس نے ان کے بیان کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیئے جانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ری بپلکن پارٹی ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر آئینی بیان پر نااہل قرار دے کیونکہ ہر صدارتی امیدوار یہ حلف اٹھاتا ہے کہ وہ امریکی آئین کی حفاظت اور دفاع کرے گا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کی خلاف ورزی کی ہے۔