مسلمانوں کی حمایت میں مائیکل مور کا ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر کے باہر مظاہرہ

Michael Moore

Michael Moore

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی فلمساز ، اداکار اور صحافی مائیکل مور نے مسلمان مخالف بیان دینے میں پیش پیش ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر کے باہر مسلمانوں کی حمایت میں پلے کارڈ اٹھائے کھڑے ہوئے مائیکل مور نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ شروع سے ہی نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔

مائیکل مور کا کہنا تھا کہ امریکا غصیلے گوروں کا ملک نہیں مسلمانوں پر پابندی لگانے سے پہلے ڈونلڈ پر پابندی لگائیں۔