یونائٹڈ کرکٹ کلب نے تاریخ رقم کر دی پینتیس سال میں پہلی بار ٹرافی اپنے نام کر لی

United Cricket Club

United Cricket Club

‎لیوٹن برطانیہ (نمائندہ خصوصی) یونائٹڈ کرکٹ کلب نے تاریخ رقم کر دی پینتیس سال میں پہلی بار ٹرافی اپنے نام کرا لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں لندن کی سب سے بڑی لیگ ساوتھ ایسٹ سنڈے کرکٹ لیگ پچھلے 35 سال سے جاری ہے جس میں پریمیئر ڈویژن کی جیت کبھی بھی بیڈفورڈشائر کے حصے میں نہیں آئی لیکن اس بار کھلاڑیوں کی محنت, لگن اور کمٹمنٹ نے میدان مار کر ساوتھ ایسٹ کرکٹ لیگ میں تاریخ رقم کر دی۔ جس کے لیے یونائٹڈ کرکٹ کلب کے تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں ھم اس لیگ کے بہترین بلے باز راجا بابر ، لیگ کے بہترین باولر راجا عباس اور فہیم آفتاب کو بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز ملنے پر بھی ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار یونائٹڈ کرکٹ کلب کے سیکرٹری جاوید نعیم نائب سیکریٹری اصفہان جاوید اور رضوان اشرف نے یونائٹڈ کرکٹ کلب کو ساوتھ ایسٹ کرکٹ لیگ میں تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔