مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 12/12/2016

 LALYANI SHO

LALYANI SHO

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی، چار منشیات فروش گرفتار، ایک کلو 20 گرام چرس، 42 لیٹر دیسی شراب بر آمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران دفتوہ بازار میں چل پھر کر چرس فروخت کرنے والے 520گرام ، سرہالی روڈ سے اکرم عرف کرامت کے قبضہ سے 500گرام چرس ، چارہ منڈی مصطفی آباد کے قریب سے اکرم عرف بلاسے 20لیٹر دیسی شراب جبکہ سرہالی روڈ سے رفیق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 22لیٹر دیسی شراب بر آمد کرکے چار الگ الگ مقدمات درج کر لئے، ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں مجرمان اشتہاریوں، کریمنلزاور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈائون کو مزید تیز کر دیا ہے، جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی،منشیات فروشوں اور ایکٹو کریمنلز کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے، طارق بشیر چیمہ نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ عید میلاد نبیۖ کی فول پروف سیکورٹی کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، مصطفی آباد اور ان کے نواحی دیہات میں نکلنے والوں جلوس میں کسی مشکوک شخص کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، انتظامیہ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک اور شرپسند عناصر کی موجودگی کی اطلاع ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو دیں فوری کاروائی کی جائے گی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) جماعة الدعوة کے زیر اہتمام شہدا کشمیر کانفرنس 13دسمبر دوپہر دو بجے ہو گی، ڈاکٹرپروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی مدیر امور خارجہ جماعة الدعوة خصوصی خطاب فرمائیں گے،تفصیلات کے مطابق 13دسمبر بروز منگل دوپہر دو بجے شہدائے کشمیر کانفرنس دفتوہ روڈ مصطفی آباد میں ہو گی، مدیر امور خارجہ جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی خصوصی خطاب فرمائیں گے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں عید میلاد نبیۖ منانے کی تیاریاں عروج پر، سرکاری عمارتوں، مساجد ،بازار، گلیاں سجادی گئی، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں عید میلاد نبیۖ منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی، عاشقان رسولۖ نے مساجد، سرکاری عمارتوں اور گلیوں بازاروں کو جھنڈیوں، لڑیوں، مسجد نبی و خانہ کعبہ کے ماڈل سے سجاد دیا گیا، مصطفی آباد، دفتوہ، لکھنیکے، کھارا، وہیگل، بیدیاں، بھلو ودیگر مقامات پر عید میلاد النبیۖ کے جلوس نکالے جائیں گے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نواحی گائوں کھارا میں سلنڈر دھماکہ ، غبارے فروخت کرنے والا محنت کش شدید زخمی، جزل ہسپتال ریفر، تفصیلات کے مطابق محنت کش اکبرنواحی گائوں کھارا میںغبار فروخت کررہا تھا کہ اچانک سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں محنت کش اکبرشدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے جزل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126