مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 14/11/2015

Chaudhry Sanaullah

Chaudhry Sanaullah

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی مصطفی آباد میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے الیکشن میں بھر پور مقابلہ کریں گے،1986سے الیکشن میں حصہ لیکر عوام کی خدمت کر رہے ہیں خدمت خلق کا یہ سلسلہ جاری رہے گا، عوام کے بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیح ہو گی، ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کی وارڈ نمبر4سے پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب کونسلر چوہدری ثناء اللہ کمبوہ نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد چوہدری اصغر علی کمبوہ نے 1986میںکمبوہ برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کرکے چیئرمین رفیق انصاری گروپ میں شمولیت اختیار کی، میں نے بھی مشرف دور میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کرکے عوام کی بے لوث خدمت کی، موجودہ بلدیاتی الیکشن میں بھی ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی قیادت مین وارڈ نمبر4سے کامیابی حاصل کی ہے، حلقہ کے تمام سیاستدان ہمارے مخالف تھے لیکن عوام کی محبت اور بھر پور تعاون کی وجہ سے کامیابی ملی، ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کے تعاون سے 2008سے عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں،ندیم سیٹھی کی قیادت میں میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے الیکشن میں بھی بھر پور حصہ لیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ نئی آبادی محلہ باغیچی میں نالیاں سولنگ اور گلیوں کا ردینہ مسلہ بھی جلد حل کر دیا جائے گا، عوام کو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے بھی ہر ممکن کوشش کریں گے، میرے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ، عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کریں گے، ہماری سیاست کا مقصد عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے اور یہ خدمت خلق کا سلسلہ جاری رہے گا، انشا اللہ،۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے کہاانصاف ہر شہری کا حق ہے جو شہریوں کو ہر صورت میں ملنا چاہیے ہم نے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا بالکل تہیہ کر رکھا ہے اور انشاء اللہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا وہ گزشتہ روز اپنے آفس میں کھلی کچری کے دوران سائلین سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق اب تھانوں میں شہریوں کو عزت بھی ملے گی، انصاف بھی ملے گااور مقدمات کی تفتیش سو فیصد میرٹ پر ہو گی۔کھلی کچہری کے دوران 71 سائلین نے درخواستیں گزاری جن پر ڈی پی او قصور نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔انہوں نے کھلی کچہری کے دوران فرائض سے غفلت برتنے پر کئی ایک افسران کی سرزنش بھی کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سرہالی روڈ سے منشیات فروش گرفتار، 295گرام ہیروین بر آمد، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد کے اے ایس آئی خالد محمود سندھو نے سرہالی روڈ پر چھاپہ مار کر منشیات فروش عتیق الرحمان میو کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 295گرام ہیروین بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)آل پاکستان ایریگیشن لیبر یونین کا احتجاجی اجلاس زیر صدارت چوہدری خوشی محمد کھوکھر منعقد ہوا حتجاج اجلاس میں نہروں ڈرینوںکے ملازمین نے بھر پور شرکت کی اجلاس میں شاعر مشرق محمد علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، حاضرین نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ اللہ تعالی پاکستان کو ایک اور علامہ محمد اقبال اور قائداعظم دے دیں احتجاجی اجلاس کے شرکاء نے مطالبات کے حق میں چوہدری خوشی محمد کھوکھر کی قیادت میں زبر دست احتجاج مظاہرہ کیا اور زبر دست نعرے بازی کی حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کیا کہ باقیماندہ ملازمین کے سکیلوں میں 2سے4سکیل کی اپ گریڈیشن کی جائے گروپ انشورنش ریٹائرمنٹ پربھی دی جائے وفات پانے والے ملازم کے ورثاء کو کم ازکم 50ہزار روپے فی الفور دیئے جائیں منکیرہ کینال ڈویژن اور آئی اینڈ سی یونٹ کے ملازمین منظور شدہ SNEکے مطابق اور کنٹریکٹ ملازمین کوبھی ریگولر کیا جائے اور تاریخ بھرتی سے واجب الادتنخوا ہیں بھی ادا کی جائیں حاضرسروس اور ریٹائر ڈ ملازمین کے بچوں کی فی الفوربھرتی کیا جائے اور بھرتی کوٹہ میںاضافہ کیاجائے منظور شدہ وردیاں ، پکڑیاں اور ٹی اینڈ پی جلد دی جائے ایریگیشن کی خالی زمینوں پر کوارٹر تعمیر کرکے ملازمین کو مالکانہ حقوق پر دیئے جائیں موجودہ کالونیوں کی مرمت ضرورت کے مطابق کروائی جائیں موٹر سائیکلیں آسان قسطوں پر دی جائیں منظور شدہ سکیل دے کر سروس بکیں مکمل کی جائیں احتجاجی اجلاس سے چوہدری خوشی محمد کھوکھر، ملک منگتا ، محمد اسرائیل خان،محمدارشد، محمد رمضان ،لیاقت علی، مشتاق شاہ، ، عبدالشکور، عبدالرشید ،بلال احمد اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)جمشید عالم کی ہمشیرہ کی روح کے ایثال ثواب کیلئے تقریب دو پہر ڈیڑھ بجے نواحی گائوں کھارا میں ہو گی، تفصیلات کے مطابق جمشید عالم کی ہمشیرہ گزشتہ روز انتقال کر گئی تھی مرحومہ کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ پر آج بروز اتوار دوپہر ڈیڑھ بجے بعد نماز ظہر ہو گی، جس میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گئی۔۔۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126