مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 8/11/2016

Group Photo

Group Photo

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) دیہاتی مرکز صحت کھارا میں 9سال تک اپنے فرائض ادا کرنے والی مسز نسیم فردوش ریٹائرڈ، اہلیان کھارا کی طرف سے تقریب کا اہتمام، نو سال تک خدمات انجام دینے پر خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق 1977کو محکمہ صحت میں بھرتی ہونے والی مسز نسیم فردوس دیہاتی مرکز صحت کھارا میں 2007سے2016تک ڈیوٹی انجام دیتی رہی ہیں، گزشتہ روز ان کی ریٹائرمنٹ پر اہلیان کھارا کی تقریب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سعید احمد بھٹی، ماسٹر نبی احمد خاں، چوہدری مظفر الیاس، چوہدری غلام رسول، میڈیم راحیلہ، مسز تبسم ظفر، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں، صحافیوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، انہوں نے کہا کہ مسز نسیم فردوس نے عرصہ نو سال تک اہلیان کھارا کی جس طرح خدمت کی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، ہمیں ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی، انہوں نے اپنے ڈیوٹی عبادت سمجھ کر ادا کی ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، 5 منشیات فروش گرفتار، 140 لیٹر دیسی شراب برآمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی محمد اسلم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران سرہالی چوک سے عبدالمجیدسے 30لیٹر،سرہالی روڈ سے سجاد سے20لیٹر،دفتوہ روڈ سے شیر عرف بھولا سے 30لیٹر، پکی حویلی سے شہباز رحمانی سے 30لیٹر جبکہ لاری اڈا مصطفی آباد سے شیخ خالد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30لیٹر دیسی شراب بر آمد کرکے پانچ الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی محمد اسلم نے کہا کہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات کے عوام منشیات فروشی کی اطلاع میرے موبائل نمبر پر دیں فوری کاروائی کروں گا، منشیات فروشوں کسی معافی کے مستحق نہیں سخت کاروائی کریں گے،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126