مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 24/12/2015

Mustafa Abad, Eid Milad-un-Nabi

Mustafa Abad, Eid Milad-un-Nabi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں عید میلاد النبیۖ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا، مرکزی جلوس کی قیادت پیر الیاس قادری المعروف بابا جی سرکار نے کی، جلوسوں میں مذہبی، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی اور اس کے نواحی دیہات کھارا، بیدیاں، لکھنیکے،پکی حویلی، بھولیکی، دفتوہ، رائے کلاں ودیگر دیہات میں عید میلاد النبی ۖ کے جلوس پولیس کی سخت سیکورٹی میں نکالی گئے، جلوسوں میں مذہبی، سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں، صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مصطفی آباد میں مرکزی جلوس پیر الیاس قادری المعروف بابا جی سرکارکی زیر قیادت نکالا گیا، جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا لاری اڈا مصطفی آباد میں احتتام پذیر ہوا، جلوس کے اختتام پرن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی،پیر سید منشا عباس قادری،پیر بابا الیاس قادری المعروف بابا جی سرکار، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سردار محمد امجد ڈوگر،امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی مصطفی آباد میاں عبدالخالق و میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے نو منتخب جزل کونسلرز، ایس ڈی او واپڈااور صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کو بہترین کارگردگی اور تعاون کرنے پر شیلڈز پیش کی گئی، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی نے کہا کہ شیلڈ بہترین کوریج پر مجھے پریس کلب کا نمائندگی کرنے پر دی گی جسے میں مصطفی آباد کی تمام صحافی برادری کے نام کرتا ہوں یہ اعزاز تمام صحافی برادری کا اعزاز ہے،بعد ازاں پیربابا الیاس قادری نے خصوصی دعا کروائی، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سردار امجد علی ڈوگر کی زیر نگرانی پولیس کی بھاری نفری نے مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات کے جلوسوں کی کڑی نگرانی کی، سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے پر مذہبی ،سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں، صحافیوں نے ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی اور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سردار امجد علی ڈوگر کو خراج تحسین پیش کیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) چیئرمین سپریم کونسل پریس کلب مصطفی آباد چوہدری منظور احمد کے چاچا کے انتقال پر تعزیتی اجلاس،اجلاس کی صدارت صدر محمد عمران سلفی نے کی، مرحوم کیلئے دعائے مغفرت و لواحقین کیلئے صبر کی دعا، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں چیئرمین سپریم کونسل پریس کلب مصطفی آباد کے چاچا، وائس چیئرمین یونین کونسل دفتوہ چوہدری محمد اشرف و ایس ڈی او واپڈاوارث علی کے والدحاجی صادق علی کے انتقال پر شاہد عمر،اسرار احمد زیدی ،اصغر علی شہزاد،سعید احمد بھٹی،بابا طارق مقبول،سعید احمد بھٹی ڈاکٹر اسلم انصاری ، ارشد علی شامی،منیر احمد بھٹی ، عبدالقیوم ، ڈاکٹر رحمت علی محسن، محمد سعید ،محمد جمیل سندھو، محمد شاہد قادری ،قیصر عباس، عمر حیات خاں، حافظ طاہر اقبال،زبیر احمد بھٹی، چوہدری منظور احمد، سردار ہارون اقبال سندھو، ارشد علی جوئیہ، عبدالمنان سلفی، رانا توقیر احمد، محمد راشد مہناس، عبدالرحمان انصاری، حاجی غلام قادر، ذوالفقار علی، محمد بوٹا ساگر،محمد اکمل کھوکھر ودیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) تھانہ مصطفی آباد میں صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر ڈی پی او قصور کی طرف سے شاباش، ڈی پی او قصورسید علی ناصر رضوی کی طرف سے ایس ایچ او امجد ڈوگر اور محرر عباس علی کو شاباش، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج کی طرف سے تھانہ مصطفی آباد کی انسپکشن کے سلسلہ میں آمد کی اطلاع پر صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے، جس پر ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے تھانہ مصطفی آباد میں صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سردار محمد امجد ڈوگر اور محرر تھانہ مصطفی آباد محمد عباس کو شاباش دی، جبکہ ڈی آئی جی اپنی مصروفیات کی وجہ سے انسپکشن کیلئے نہ آ سکے،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126