مصطفی آباد کی خبریں 13/2/2017

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) آج 37 ممالک پاک بحریہ کے پرچم تلے مشقوں کیلئے موجود ہیں جن میں روس، چین، ایران، سعودی عرب، رشیاء بھی شامل ہے، ایران اور سعودی عرب کے اختلافات کی وجہ سے امت مسلمہ پریشان تھی لیکن پاک فوج نے انہیں پاک بحریہ کے پرچم تلے یکجاکر دیا ہے، جو بڑی خوشی کی بات ہے ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں، ضرب غضب کی وجہ سے ملک بھر میں امن قائم ہو رہا ہے، آج نظریہ پاکستان پر پوری امت متحد ہے، مقبوضہ کشمیر سے آنے والا خون آلود پانی ہماری زمین کو سہراب کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کا خون ہم پر قرض ہے، حافظ محمد سعید مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آواز بنا ہوا تھا ، حافظ سعید پر آج تک کسی قسم کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا انہیں صرف اور صرف ملک دشمنوں کو خوش کرنے کیلئے نظر بند کیا گیا، اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے، مسلک، نسل اور برادری ازم سے ہٹ کر یکجا ہونا چاہئے، ہم سب نے پاکستان کو پاکستانی بن کر نقصان پہنچایا ہے، حالانکہ ہم سب پاکستان ہیں، جب ہم سب پاکستان بن جائیں گے تو ہمیں احساس ہو گا کہ ہم نے دھرتی کا قرض اتارنا ہے، ہمیں پاکستان بن کر نظریہ پاکستان کو عمل کرنا ہو گا، کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کرنے والے ملک پاکستان کو عالم اسلام کی رہنمائی کرنا ہو گی، پاکستان تمام اسلامی ممالک کا سپر پاور ہے، پاکستان کو امت مسلمہ کی رہنمائی کرنا ہو گی، ان خیالات کا اظہارسید نعیم الحسن شاہ بخاری، امیر حمزہ، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، سردار عظیم اللہ ایڈووکیٹ، مولانا جاوید قصوری، سید زبیر شاہ ہمدانی، سید آصف حسین بخاری، سرور خاں میئو، چوہدری نور احمد، سید پیر ہارون گیلانی، عمر خان نیازی، حامد مختار ، چوہدری اصغر علی ودیگر رہنمائوں نے مصطفی آباد میںمنعقدہ اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مقررین نے مزید کہا کہ ہم سب نے پاکستانی بن کر پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے ہمیں یہ احساس پید ا کرنا ہو گا کہ ہم سب پاکستان ہیں، جب ہم یہ سوچیں گے کہ ہم ہی پاکستان ہیں تو پھر ہی ہم دھرتی کا قرض اتاریں گے، اور پاکستان کو سنواریں گے، ہمیں دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنے آپ کو درست کرنا ہو گا، ہم نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنے کیلئے نکلے ہیں،ٹرمپ جیسے احمق انسان کاامریکہ کا صدر بننا اور مودی جیسے قاتل کو انڈیا کا وزیر اعظم بنانے کیلئے پیچھے کون سے ہاتھ ہیں ہمیں ان پر غور کرنا ہو گا، انہوں نے مزید کہا کہ زخائر سے مالامال پاکستان اللہ کی نعمت ہے ،پاکستان کو نظریہ کی بنیاد پر کھڑا کرنا کا وقت آ گیا ہے، امریکہ کا پاگل صدر انڈیا کے ساتھ مل کر پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کرنا چاہتا ہے، ہمیں ان کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا، اسلام سلامتی کا دین ہے تمام مسالک میں اسلام کے بنیادی اصولوں پر کوئی اختلاف نہیں ہے، ہم سب پاکستان ہیں ، لیکن ہماری صفوں میں موجود ملک دشمن عناصر عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرکے اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد بر قرار رکھنا ہو گا، امن اور سلامتی کے بغیراتحاد ممکن نہیں امت مسلمہ کی پہلی ترجیحی اتحاد امت ہونی چاہئے، مقررین نے مزید کہا کہ دنیا میں کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو تو ساری امت اس کا درد محسوس کرتی ہے، پاکستان بنانے والی قیادت کے مسالک پر کسی کو کوئی اختلاف نہ تھا آج بھی امت کو مسالک سے ہٹ پر کلمہ طیبہ کی بنیاد پر اکھٹا ہونا چاہئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) غیر قانونی کالونی مالکان نے محلہ باغیچی گلی حکیم غنی والی کے گندے پانی کی نکاسی کو بند کر دیا، علاقہ میں مختلف بیماریاں پھیلنے لگی، اہل علاقہ سراپہ احتجاج، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے محلہ باغیچی گلی حکیم غنی والی کے گندے پانی کی نکاسی غیر قانونی کالونی بنانے والے با اثر افراد نے بند بھاند کر بند کر دیا،علاقہ جوہڑ میں تبدیلی ہونے کی وجہ سے مختلف بیماریوں کی آماہ جگاہ بن گیا، اہل علاقہ سراپہ احتجاج، اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے گندے پانی کی نکاسی بحال کروانے کا مطالبہ،

Mustafa Abad

Mustafa Abad

Mustafa Abad

Mustafa Abad

Mustafa Abad

Mustafa Abad

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126