مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 7/9/2016

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد کا چھاپہ، منشیات فروش گرفتار 510 گرام چرس برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد کے ظفر اللہ اے ایس آئی نے پکی حویلی میں چھاپہ مار کر منشیات فروش ہماریوں کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 510گرام چرس بر آمد کرکے مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) گزشتہ روز سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون پوسٹ مارٹم کے بعد سپرد خاک، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سسرالیوں کی طرف سے استریاں لگا لگا کر دو بچوں کی ماں کو مار دیا گیا تھا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کرواکر میت ورثہ کے حوالے کر دی، مقدمہ درج ہونے پر سسرالی گھروں کو تالے لگا کر فرار ہو گئے، جبکہ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں، تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) الٹرا سائونڈ سنٹر کے نام پر قائم ہسپتال میں خاتون کی ہلاکت کے باوجود انتظامیہ نس سے مس نہ ہو سکی، ڈی سی او قصور، ای ڈی او ہیلتھ و ڈرگ انسپکٹر کی پر اسرار خاموشی نے کئی سوالات کھڑے کر دئیے، متعدد بار رابطہ کرنے کے باوجود ڈی سی او قصور موقف دینے سے قاصر، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میں الٹراسائونڈ اینڈ گائنی سنٹر کے نام پر قائم ہسپتال موت بانٹے میں مصروف،تین روز قبل سرفراز الٹرا سائونڈ سنٹر اینڈ گائنی سنٹر کے نام پرعرصہ داراز سے قائم ہسپتال میں چھوٹے بڑے آپریشنوں کا سلسلہ جاری ہے،سرفراز الٹرا سائونڈ سنٹر اینڈ گائنی سنٹر ودیگر سنٹرز میں کوئی کوالیفائڈ سٹاف نہ ہے، انتظامیہ بھاری نذرانے لیکر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، اخبارات میں خبروں کی اشاعت کے باوجود انتظامیہ خواب خرگوش سے بیدا ر نہ ہو سکی، جبکہ ڈی سی او قصور عمارہ خان کا موقف جاننے کیلئے متعدد بار رابطہ کیا گیا لیکن وہ موقف دینے سے تاحال قاصر ہے، اہلیان مصطفی آباد نے وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ سے غیر قانونی طور پر قائم الٹرا سائونڈ سنٹر اینڈ گائنی سنٹرز کو فوری بند کرنے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126