مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 20/3/2017

MUSTAFA ABAD

MUSTAFA ABAD

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نعیم شہید کے اہل خانہ سے کئے گئے سی ایم پنجاب کے وعدے وفا نہ ہو سکے، سانحہ یوحنا آباد میں شہید ہونے والے محمد نعیم شہید کے قتل میں ملوث بیرونی ملک فرار مرکزی ملزم بھی گرفتار نہ ہو سکے،سپیشل پراسکیو ٹر، بھائی کو ملازمت و انصاف کی فراہمی کے وعدے وفا نہ ہو سکے، سیاسی و مذہبی رہنما شہادت کے بعد فوٹو سیشن کروانے کیلئے آئے اور غائب ہو گئے، میڈیا اور منتخب نمائندوں نے بھی منہ موڑ لیا، انصاف کا منتظر والد زندگی کی باز ہار گیا، اعلی حکام نوٹس لیں، حافظ محمد سلیم کی اپیل، تفصیلات کے مطابق سانحہ یوحنا آباد میں شرپسند عناصر کی طرف سے زندہ جلائے جانے والے محمد نعیم شہید کے ورثہ کو دو سال گزرنے کے باوجود انصاف نہ مل سکا، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے ،سپیشل پراسکیو ٹرمہیا کرنے، چھوٹے بھائی کو ملازمت دینے اور ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کے وعدے وفا نہ ہو سکے، اب تک 42ملزمان گرفتار ہو سکے، بیرونی ملک فراردو مرکزی ملزموں سمیت اندرونی ملک روپوش سات ملزمان کی گرفتار بھی عمل میں نہ لائی جا سکی، شہادت کے وقت وزیر اعلی پنجاب سمیت مذہبی و سیاسی رہنمائوں اور مقامی نمائندوں کی بڑی تعداد فوٹوسیشن کیلئے آئی اور بلند باغ دعوے کرنے کے بعد چلے گئے اور آج تک کسی نے فون تک نہیں کیا کہ مقدمہ کا کیا بنا، حافظ محمد سلیم کے مطابق مقامی منتخب نمائندوں نے 15دن تک ہمارے گھر میں رہے اور تسلیاں دیتے رہے جبکہ اب فون تک نہیں سنتے اگر سیکرٹری فون سن لے تو کہا جاتا ہے کہ فوتگی میں ہیں، شادی میں ہیں بعد میں بات کریں گے، اور وہ بعد آج تک نہیں آئی، ڈیڑھ سال تک ڈی سی او قصور کے دفاتر کے چکر لگاتے رہے لیکن وعدے وفا نہ ہو سکے، چھ ماہ سے بھائی کو ملازمت فراہم کرنے کے حوالے سے فائل 7کلب میں پڑی ہے وزیر اعلی پنجاب کی ایک نظر کی منتظر ہے، انصاف کا منتظر ہمارا والد زندگی کی بازی ہار چکا ہے، ہم منتخب نمائندوں، اعلی حکام، اور میڈیا سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں کی تکمیل اور انصاف کی فراہمی کیلئے ہمارا ساتھ دیں،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سیکرٹری تعلیم اساتذہ سے اب گریڈیشن کا کیا گیا وعدہ پورے کریں،وعدہ پورا نہ ہونے کی صورت میں ٹیچریونین بھر پور احتجاجی تحریک چلائیں گے، ملک نعمت علی ضلعی صدر پنجاب ٹیچر یونین قصور، تفصیلات کے مطابق ٹیچر یونین پنجاب کا ماہانہ اجلاس ملک نعمت علی ضلعی صدر ٹیچر یونین پنجاب قصور کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا ہے ایک ماہ قبل سیکرٹری تعلیم کی طرف سے اساتذہ تنظیموں کے ساتھ آپ گریڈیشن کا وعدہ پورا کریں، وعدہ پورا نہ کرنے کی صورت پر امن بھر پور احتجاج شروع کریں گے، اور اپنا احتجاج مطالبات پورے ہونے تک احتجاج کریں گے، ہم سیکرٹری ایجوکیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے وعدے کی پاسداری کریں، تاکہ اساتذہ تنظیموں کا آپ پر اعتماد بحال رہے،اجلاس میں پیف کی بھر پور مذمت کی گئی، اساتذہ کا پچاس فیصد الائونس بیسک میں ضم کیا جائے،اساتذہ کی تعلیموں و تدریس کے علاوہ اور کوئی ڈیوٹی نہ لگائی جائے تاکہ تدریس کا عمل متاثر نہ ہو، اجلاس میں محمد رمضان، قاری ہارون رشید، محمد افضل انصاری، سلطان محمود جٹ، زاہد عمر خاں، عبدالقیوم، چیئرمین سردار شوکت حیات طاہر، محمد سخی سرور بھٹی، جمیل غوری، سنیئر نائب صدر الطاف احمد، خالد محمود، حامد عزیز، سید جاوید علی شاہ ، مہر خادم حسین جزل سیکرٹری، جاوید اختر ، محمد عبداللہ سمیت ضلع بھر سے اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)چیئرمین یونین کونسل لکھنیکے کا والد چوہدری محمد صدیق ممبر انتقال کر گیا، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد کی شرکت، سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، تفصیلات کے مطابق چیئرمین یونین کونسل لکھنیکے چوہدری محمد یوسف چھینہ کے والد و معروف سماجی رہنما محمد صدیق ممبر انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ میں ایم این اے ، ایم پی اے ، چیئرمینوں، کونسلرز، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ قاری محمد الیاس قادری المعروف بابا جی سرکارنے پڑھائی، سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان لکھنیکے میں سپرد خاک،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126