مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 6/5/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بھائی سے معمولی جھگڑا پر عبدالرحمان نے بھتیجے کو قتل کر دیا، ملزم فرار، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں لکھنیکے میں محمد یوسف کا اپنے بھائی عبدالرحمان سے معمولی جھگڑا ہو گیا جس پر عبدالرحمان نے 12بوررائفل سے فائرسے بھتیجے محمد بوٹا کو شدید زخمی کر دیا جو جزل ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے عبدالرحمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)چوہدری محمد اکرم کی رسم کل میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی شرکت، تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین یونین کونسل دفتوہ چوہدری محمد اشرف، ایس ڈی او واپڈا چوہدری وارث بھلر کے بھائی مقامی صحافی چوہدری منظور احمد کے کزن چوہدری محمد اکرم کی رسم کل میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مقامی شادی ہال میں پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا، سروس روڈ کو پارکنگ کی شکل دے کر اسے اکثر بند کر دیا جاتا ہے، حکام نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے شیر ربانی شادی ہال میں پارکنگ کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے سروس روڈ پارکنگ کی شکل اختیار کر چکا ہے، جب بھی کوئی بارات آتی ہے سروس روڈ سے راہ گیروں کو گزرنا نا ممکن ہو جاتا ہے، اہل علاقہ نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334