مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 2/2/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حکومتی مشینری عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے شریف برادران کو پانامہ سے بچانے میں لگی ہوئی ہے، ملک بھر میں ہونے والے تحریک انصاف کے کامیاب جلسوں میں عوام کی بھر پور شرکت شریف برادران کا احتساب چاہتی ہے، عدالتی فیصلہ جو بھی آئے عوام کی عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، جس کا اندازا انہیں آئندہ الیکشن میں ہو جائے گا، بد عنوانی کا باب بند کرنے کیلئے پاناما لیک کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا، ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف و مرکزی آرگنائزر انصاف سپورٹرز ٹیم حاجی سیف اللہ قصوری پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اگر بڑے چور احتساب کے شکنجے سے بچ گئے تو پھر ملک بھر میں کرپشن کے کلچر کو فروغ ملے گا، نیا پاکستان بنانے کیلئے کرپشن کی نرسریاں ختم کرنا ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے مکمل خاتمے تک تحریک انصاف اپنے جدوجہد جاری رکھے گی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ن لیگی رہنما داود شریف سہوترا کا مصطفی آباد کا دورہ ،مسیحی برادری کے مسائل کو جلد حل کروانے کی یقین دھانی، تفصیلات کے مطابق پرویز کھوکھر اور ندیم سلیم کی سربراہی میں مصطفی آباد کے ایک مسیحی وفد نے لیگی رہنما اور کوارڈینیٹرحلقہ این اے 138 داود شریف سہوترا سے ملاقات کی ، جس میں حلقہ کی مسیحی برادری کے مسائل کو داود شریف سہوترا کے سامنے پیش کیا گیا . داود شریف سہوترا نے ایم این اے چودھری سلمان حنیف کی مشاورت کے بعد مسیحی قبرستان کی چار دیواری چرچ کی مرمت اور مسیحی آبادی کے لیے سوئی گیس کی فراہمی جیسے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کا یقین دلایا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) فرنٹ ڈیسک تھانہ مصطفی آباد میں گزشتہ ماہ 300درخواستیں دی گئی، 151نمٹا دی گئی،123داخل دفتر26پر کاروائی جاری،100پر فریقین میں صلح، فرنٹ ڈیسک کو دی گئی درخواست پر تین دن کے اندر اندر کاروائی کی جاتی ہے، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آبادطارق بشیر چیمہ، انچارج فرنٹ ڈیسک مصطفی آبادمحمد آصف ر فیق و محمد وقار خاں نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب نے فرنٹ ڈیسک میں اعلی تعلیم یافتہ اسٹنٹ اسٹیشن آفسران تعینات کئے ہیں، عوام کسی بھی قسم کی درخواست یا گمشدگی کی رپٹ کے اندراج کیلئے فرنٹ ڈیسک سے رابطہ کریں،جہاں پر دی گئی درخواست کو پولیس کے اعلی افسران دیکھ رہے ہوتے ہیں اور کسی قسم کی کوتائی پر متعلقہ تفتیشی افسران سے باز پرس بھی کر رہے ہیں، فرنٹ ڈیسک سے تھانہ کلچر میں واضع تبدیلی آئی ہے، تفتیش کے تمام مراحل کو کمپیوٹرئزٹ کر دیا گیا ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ڈرگ انسپکٹر کی کاروائی، 94میڈیکل سٹوروں پر چھاپہ مار کر 110سیمپل لیبارٹری بھجوا دئیے، چھ میڈیکل سٹوروں کو سیل کیا گیا، غیر معیاری ادویات رکھنے والے انسانیت کے دشمن ہیں کسی صورت معافی نہیں کیا جائے گا، ثنا اللہ سیف ڈرگ انسپکٹر، تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر ثنا ء اللہ سیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی آباد سمیت ضلع بھر کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 94میڈیکل سٹوروں کو چیک کیا گیا جہاں سے 110سیمپل لیبارٹری بھجوائے گئے، جن میں سے چھ میڈیکل سٹوروں کو سیل کیا گیا، ثناء اللہ سیف نے مزید کہا کہ مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں عطائیوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کو پولیس کے حوالے بھی کیا جائے گا،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126