مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 5/12/2016

Meeting

Meeting

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گھر میں داخل ہو کر خواتین سے چیڑ چھاڑ کرنے و تین ہزار روپے ہتھیانے والے جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق میاں کالونی مصطفی آباد کے رہائشی محمد ساجد کی غیر موجودگی میں کڑیال اوکاڑہ کا رہائشی بابا محمد اشرف پیر بن کر گھر میں آیا محمد ساجد کی بیوی سے چیڑ چھاڑ کی، پوشیدہ اعضاء پر ہاتھ پھرتا رہا اور تین ہزار روپے ٹھگ کر چلا گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے محمد ساجد کی مدعیت میں 419/420-509/294کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے جعلی پیر کی تلاش شروع کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) للیانی نہر پر ناکے کے دوران آتش بازی کا سامان لاہور کیجانے کی کوشش کرنے والے دو افراد گرفتار، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں واڈہ دلیپ سنگھ کا رہائشی عبدالرحیم اپنے ساتھی فدا حسین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آتش بازی کا سامان لیکر لاہور کی طرف جا رہا تھا کہ مصطفی آباد للیانی نہر کنارے ناکہ پر موجود سب انسپکٹر محمد بشیر نے ملازمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے آتش بازی کا سامان بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کے ماہانہ اجلاس میں مہر حمید انور کے والد کیلئے دعائے مغفرت، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کا ماہانہ اجلاس صدر پریس کلب و آرگنائزر پاکستان میڈیا کونسل پنجاب محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میںپاکستان میڈیاکونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور دلو کے والد محترم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی گئی، اجلاس میں شاہد عمر،اصغر علی شہزاد،سعید احمد بھٹی،محمد جمیل سندھو،عمر حیات خاں،بابا طارق مقبول،چوہدری اصغر علی،سردار ہارون اقبال سندھو ،عبدالقیوم ،چوہدری منظور احمد ،ڈاکٹر محمد اسلم انصاری ،حافظ طاہر اقبال ،ارشد علی جوئیہ ،ارشد شامی ،عمر شاہین ،چوہدری ہاشم علی ،رانا توقیر احمد،چوہدری منظور احمد ،رانا عرفان احمد ،محمد اکمل کھوکھر ،قیصر عباس ،محمد طاہر میو،نوید اشرف انصاری،عبدالمنان سلفی،عبدالرحمان انصاری،حاجی عبدالقادر،محمد عمران ،ذوالفقار علی ،احمد جمال عارف دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ریٹرننگ آفیسر محمد اکرم جوئیہ کا تبادلہ روکا جائے،سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں و عوامی حلقوں کا چیئرمین متروکہ وقف املاک سے مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسرمتروکہ وقف املاک قصور و ریٹرننگ آفیسر میونسپل کمیٹی پتوکی کا تبادلہ پابندی کے باوجود صدیق الفاروق چیئرمین متروکہ وقف املاک نے کر دیا ہے ، مصطفی آباد کی سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں اور عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن پراسس جاری ہے ایسی صورت حال میں تبادلہ سے الیکشن پراسس متاثر ہو گا ہم محکمہ متروکہ وقف املاک کے حکام ودیگر اعلی حکام سے تبادلہ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Press Club Mustafa Abad

Press Club Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کی پریس کلب مصطفی آباد آمد، بہترین خدمات پر شیلڈ دی گئی،صحافیوں کی مثبت تنقید ہمارے لئے مشعل راہ ہے، 20روز میں 28منشیات فروش، 12 اشتہاری، 18افراد ناجائز اسلحہ رکھنے میں جرم میں گرفتار ہو چکے ہیں،طارق بشیر چیمہ کی صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کی پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) آمد، شاندار استقبال، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے گزشتہ 20روز میں 28منشیات فروش، 18افراد ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد، 12خطر ناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے انہیں جیل بھیج چکا ہوں، مجھے ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے منشیات فروشوں، جواریوں، سود خوروں کے خلاف مشن دے کر بھیجا ہے، انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے صحافی اور شریف شہری ساتھ دیں، سود خور مجبور افراد کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں، جبکہ نشئی نشیہ نہ ملنے پر اور جواری رقم ختم ہونے پر چوری ، ڈکیتی اور راہزنی ودیگر جرائم کرتے ہیں، پریس کلب مصطفی آباد کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کو منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے پر شیلڈ دی گئی،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126