مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 9/4/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) کمسن بچہ اغوا کے بعد قتل، ملزم گرفتار، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خادم حسین کا 8سالہ بیٹا مقدم متین گھر سے لا پتہ ہو گیا تھا پولیس کو ابتدائی تفتیش میں 8سالہ مقدم متین کے پھوپھا شفیق احمد پر شک ہوا، جسے شامل تفتیش کیا گیا تو ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے مقدم متین کو گلہ دبا کر قتل کرکے لاش راجباہ تھمن کے قریب ویرانے میں پھینک دی ہے، ملزم کی نشاندہی پر لاش بر آمد، 8 سالہ مقدم متین دوسری کلاس کا طالب علم تھا، شفیق احمد گزشتہ دو ماہ سے سرہالی خورد میں اپنے سالے خادم حسین کے پاس ہی رہائش پذیر تھا، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف تفتیش،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نا معلوم شخص نے محمد اسماعیل کے چھ لاکھ روپے مالیت کی چار بھینسیں زہر دے کر ہلاک کر دی، تفصیلات کے مطابق کسی نا معلوم شخص نے محمد اسماعیل کی چھ لاکھ روپے مالیت کی چار بھینسوں کو زہر دے کر ہلاک کر دیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126