مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 9/5/2016

Capture

Capture

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول کھارا کی سات کنال اراضی پر اہل علاقہ کا پختہ قبضہ، با اثر افراد دیگر اراضی پر قبضہ کرنے کیلئے کوشاں، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں کھارا میں گورنمنٹ ہائی سکول کے گرائونڈ کیلئے 29کنال 19مرلے اراضی میں سے اہل علاقہ نے تقریبا 7کنال اراضی پر پختہ تعمیرات قائم کر رکھی ہیں، جبکہ سکول انتظامیہ کی طرف سے گرائونڈ میں مٹی ڈال کر چار دیواری کی جا رہی ہے، با اثر افراد اس پر بھی قبضہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں،اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے قبضہ مافیا سے جگہ واگزار کروا کر سکول کے گرائونڈ کی 29کنال19مرلے اراضی کے ارد گرد چار دیواری کروا کر قبضہ مافیا کی کوشش کو ناکام بنانے کا مطالبہ ،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او قصور محمد شاہد کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈ ی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ضلعی افسران ، انجمن تاجران کے عہدیداران اور صارفین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جن اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مقرر کی گئیں ان میںآٹا تھیلہ 20کلو اوپن مارکیٹ ، بناسپتی گھی (پیکٹ /کھلا)فی کلو گرام بمطابق نرخ نامہ گورنمنٹ ، چاول سپر باسمتی نئے 64روپے فی کلو گرام ، چاول سپر باسمتی پرانے 72روپے فی کلو گرام، چاول اری 30روپے فی کلوگرام ، دال چنا باریک 123روپے فی کلو گرام ، دال چنا موٹی 125روپے فی کلو گرام ، دال مسور موٹی امپورٹڈ128روپے فی کلو گرام ، دال مسور باریک لوکل 140روپے فی کلو گرام ، دال ماش دھلی ہوئی امپورٹڈ235روپے فی کلو گرام ، دال ماش چھڑی ہوئی امپورٹڈ230روپے فی کلو گرام ، دال مونگ دھلی ہوئی 125روپے فی کلو گرام ، دال مونگ چھڑی ہوئی 123روپے فی کلو گرام ، کالے چنے موٹے 118روپے فی کلو گرام ،کالے چنے باریک 115روپے فی کلو ، سفید چنے موٹے 142روپے فی کلو ، سفید چنے باریک 142روپے فی کلو ، سرخ مرچ کندری اول 230روپے فی کلو ، بیسن 128روپے فی کلو ، چینی 62روپے فی کلو ، دودھ کھلا فی لیٹر 65روپے ، دہی 70روپے فی کلو ، گوشت چھوٹا 600روپے فی کلو ، گوشت بڑا 300روپے فی کلو ، روٹی تندوری 100گرام 6روپے ، نان 100گرام 8روپے ، نمک 8روپے فی کلو ، کوئلہ 40روپے فی کلو ، اینٹ درجہ اول فی ہزار 6000روپے ، اینٹ درجہ دوئم فی ہزار 4000روپے جبکہ برائلر گوشت ، سبزی و فروٹ اور انڈے فی درجن بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہونگے ۔اس موقع پر ڈی سی او محمد شاہد نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو حکم دیا کہ وہ ضلعی حکومت کے مقرر کردہ ریٹس پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ناجائز منافع خوری کرنے والے دوکانداروں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Meeting

Meeting

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) حضرت زینب کی زندگی تمام مسلمان خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، یکم شعبان ان کی ولادت با سعادت پر تمام اہل اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مسلمان خواتین سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کی زندگی کو مشعل راہ بنا کر دنیا و آخرت مین کامیابی حاصل کریں، حضرت زینب ایسی ماں تھی جن کے دو بچے تھے اور انہوں نے دونوں بچے اسلام کو بچانے کیلئے اللہ کی راہ میں قربان کر دئیے، گزشتہ روز مدر ڈے منایا گیا اصل میں مدر ڈے پر ایسی عظیم مائوں کو خراج تحسین کرنا چاہئے،ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک محبت انٹر نیشنل پیر سید طاہر سجاد زنجانی نے حضرت زینب کی یوم ولادت کے سلسلہ میں جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حضرت زینب کا یوم ولادت ہمیں فرقہ ورایت سے بچنے کا درس دیتا ہے، ان پر مظالم کی انتہا کی گئی لیکن انہوں نے بد دعا کیلئے ہاتھ نہیں اٹھائے آج ہم چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر قتل و غارت گری کا بازار گرم کر دیتے ہیں،پیر سید طاہر سجاد زنجانی نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کو اہل بیت کی زندگیوں کو مشعل راہ بنا کر زندگی گزارنی چاہئے تاکہ امت مسلمہ کو مشکلات سے نجات مل سکے،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نواحی گائوں کھارا میں تذکرہ حُسن جمال مصطفی ۖ محفل نعت کا اہتمام، الحاج سائیں محمد طفیل قادری خضری چشتی صابری، صاحبزاہ حافظ علی رضا خضری چشتی کی شرکت، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں کھارا میں محفل نعت تذکرہ حسن جمال مصطفی ۖ کا انعقاد کیا گیا، جس میں لحاج سائیں محمد طفیل قادری خضری چشتی صابری، صاحبزاہ حافظ علی رضا خضری چشتی نے خصوصی شرکت کی،حافظ عطا اللہ نقشبندی نے تلاوت جبکہ حافظ ارشد علی مرتضائی نے نقاب کے فرائض انجام دئیے، محمد شکیل قادری، سیف علی سیف، حاجی الطاف حسین قادری، مدثر علی قادری ودیگر نعت خواں حضرات نے ہدیہ نعت پیش کیا۔۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126