مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 09/05/2015

Yaqub Nadeem

Yaqub Nadeem

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ہیلی کاپٹر کا حادثہ ایک بڑا سانحہ ہے جس پر اہل پاکستان رنجیدہ ہیں،مسلم لیگ ن اورپنجاب کے عوام ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ حادثے میں سفارتکاروں کی ہلاکت او رپائلٹس کی شہادت پر دلی صدمہ ہواہے۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 175محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ)میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے ہیلی کاپٹر کے المناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم حادثے میں زخمی ہونے والے ہا لینڈ و پو لینڈکے سفیروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)جوڑی سکیم کے تحت الاٹ شدہ زمین کی گرداوری ہمارے نام کی جائے، الاٹ ہونے سے لیکر آج تک ہمارا قبضہ ، فصل ہماری کاشت ہو رہی ہے،محکمہ مال گرداوری کرنے سے انکاری، وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق دین محمد و عبدالستار نے کہا کہ ہمارے والد شتاب خاں و مہتاب خاں ولد منگلی خاںجوڑی داران تھے، جن کو 1952میں الاٹ ہوئی ، بحکم DRCرائے خورد میں 100کنال 10مرلے الاٹ ہوئی تھی،جس کی تصدیق اس وقت کے ممبران باڈر کمیٹی نے بھی کی تھی، اس وقت سے لیکر آج تک ہمارا ہی قبضہ ہے اور ہر سال ہم ہی فصل کاشت کرتے ہیں، فصل کا مالیہ، آبیعانہ ، معاملہ، چوکیدارا ہم ہی دیہہ نمبردار کو ادا کر رہے ہیں، جبکہ محکمہ مال گزشتہ دو سال سے ایک جعل ساز و فراڈیہ نبیل حسن نامی شخص کے نام گرداوری کر رہا ہے، ہم وزیراعلی پنجاب و ڈی سی او قصور ، ایڈیشنل کمشنر لاہور( کیمپ قصور) سے اپیل کرتے ہیں کہ محکمہ مال کو حقائق کے مطابق گرداوری کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Haji Saifullah Kasuri

Haji Saifullah Kasuri

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) جس حکومت کی بنیاد ہی دھاندلی پر ہو اُس کو مسجد زرار کی طرح مسمار کر دینا چاہیے کیونکہ افسوس کے ساتھ ہمارے ملک میں الیکشن کی بنیاد ہی جھوٹ اور فریب پر ہے تو عوام کو انصاف کیسے ملے گا صورت توبہ میں جو مسجد زرار کے بارے میں بیان کیا گیا ہے آیات 107)) اورجنہوں نے مسجد بنائی ،نقصان پہنچانے کو،اور کفر کے سبب،اور مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کو،اور اس کے انتظام میں جو پہلے سے ہی اللہ اور اس کے رسول ۖ کا مخالف ہے،اور وہ ضرور قسمیں کھائیں گے کے ہم نے تو بھلائی چاہی اور اللہ گواہ ہے وہ بیشک جھوٹے ہیں) وہ ہی صورتحال ہمارے ملک میں ہونے والے الیکشن کی ہے جس کی وجہ سے ملک تبا ہی کی طرف جا رہا ہے سب وسائل ہونے کے باوجود ملک میں بجلی ، گیس اور پیٹرول کا بحران کرپٹ ، دھاندلی زدہ اور جھوٹے سیاست دانوں کی نااہلی ہے جس کی سزا عوام کو مل رہی ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میںصرف اور صرف صاف اور شفاف الیکشن سے ہی ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہو سکتی ہے ،ملک کوکرپشن سے پاک اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے عدل و انصاف کے نظام کو مظبوط بنانا ہوگا جو موجودہ حکمرانوں کے بس کی بات نہیں کیونکہ ملکی حلات صرف ایماندار اور بہادر لیڈر ہی کر سکتا ہے جس میں محب الوطنی کا جذبہ ہو اور وہ لیڈر صرف اور صرف عمران خان ہی ہے جس کی ذات پر دوسرے سیاست دانوں کی طرح کرپشن ، منافقت ،ملک دشمنی جیسے بدنما داغ نہیں ہیں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126