مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 7/5/2015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مقامی صحافی کی دوکان توڑنے والے نا معلوم چور ایک سال بعد بھی گرفتار نہ ہو سکے، ایک سال قبل نا معلوم چور سید اسرار احمد زیدی شاہ کی دوکان سے دس لاکھ روپے کا قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے تھے، پولیس تھانہ کاہنہ ایک سال بعد بھی چوری کا سراغ نہ لگا سکی، صحافیوں کا احتجاج، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد کا مذمتی اجلاس صدر پر یس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ایک سال قبل سنٹرل پارک مین فیروز پور روڈ پر صدر الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن سید اسرار احمد زیدی شاہ کی دوکان کے تالے توڑ کر دس لاکھ روپے کا قیمتی سامان چوری کرنے والے ملزمان کا تا حال سراغ نہ لگانے کی شدید مذمت کی گئی، اجلاس میں آئی جی و ڈی آئی جی ودیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ کاہنہ پولیس کو ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے چوری شدہ مال بر آمد کروانے کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)جوڑی سکیم کے تحت الاٹ شدہ زمین کی گرداوری ہمارے نام کی جائے، الاٹ ہونے سے لیکر آج تک ہمارا قبضہ ، فصل ہماری کاشت ہو رہی ہے،محکمہ مال گرداوری کرنے سے انکاری، وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق دین محمد و عبدالستار نے کہا کہ ہمارے والد شتاب خاں و مہتاب خاں ولد منگلی خاںجوڑی داران تھے، جن کو 1952میں الاٹ ہوئی ، بحکم DRCرائے خورد میں 100کنال 10مرلے الاٹ ہوئی تھی،جس کی تصدیق اس وقت کے ممبران باڈر کمیٹی نے بھی کی تھی، اس وقت سے لیکر آج تک ہمارا ہی قبضہ ہے اور ہر سال ہم ہی فصل کاشت کرتے ہیں، فصل کا مالیہ، آبیعانہ ، معاملہ، چوکیدارا ہم ہی دیہہ نمبردار کو ادا کر رہے ہیں، جبکہ محکمہ مال گزشتہ دو سال سے ایک جعل ساز و فراڈیہ نبیل حسن نامی شخص کے نام گرداوری کر رہا ہے، ہم وزیراعلی پنجاب و ڈی سی او قصور ، ایڈیشنل کمشنر لاہور( کیمپ قصور) سے اپیل کرتے ہیں کہ محکمہ مال کو حقائق کے مطابق گرداوری کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)برف کہ مہنگے داموں کا فروخت کا سلسلہ جاری، کھلی برف فروخت کرنے والے کارخانہ سے بلاکی 120خرید کر 300میں فروخت کر رہے ہیں، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میںگرمی شروع ہوتے ہیں برف کی مہنگے داموں فروخت کا دھندہ عروج پکڑ گیا،برف فروش کارخانہ سے 120روپے میں بلاکی خرید کر تین سو روپے تک فروخت کر رہے ہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی مکمل خاموشی کی وجہ سے گرافروشی کا سلسلہ کھلے عام جاری ہے، اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے برف کی گراں فروشی پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126