مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 20/05/2015

Jassim Ahmed

Jassim Ahmed

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) SHO میاں جسیم کی کاروائی، دو منشیات فروش گرفتار، تین کلو 350 گرام چرس، 12 ہزار روپے نقدی بر آمد، دو الگ الگ مقدمات درج، ڈی پی او قصور رائے بابر سعید کی خصوصی ہدایت پر چلائی گئی مہم جاری رہے گی، میاں جسیم احمد ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد نے گزشتہ رات نواحی گائوں چھٹیانوالہ میں چل پھر کر چرس فروخت کرنے والے محمد عمران میئو کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو 675گرام چرس و دس ہزار روپے نقدی بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، محمد آصف میئو کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو 675گرام چرس و دو ہزار روپے نقدی بر آمد کرکے دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او قصور رائے بابر سعید کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری رہے گی، اب تک درجنوں منشیات فروش جیل جا چکے ہیں مزید کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارے جا رہے ہیں، منشیات فروشوں کا مکمل خاتمے کرنے کا مشن لے کر آیا ہوں اور اسے ہر صورت مکمل کروں گا،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) آصف علی زرداری ملک میں کرپشن مافیاء کا بہت بڑا کنگ اور مشرف سے لیے گے این آر او کی پیدا وارکرپٹ ترین انسان ہے جس کا ملک کو لوٹ کر سوئس بنکوں کو آباد کرنے میں اہم کردار مسٹر ٹن پرسن سے مسٹر سو پرسن کا دوسروں پر تنقید اپنے کالے دھن کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے جو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گئے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے آصف علی زرداری کی طرف سے پشاور جلسے میں کی گئی تقریر پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے گھر لاڑکانہ میں بلٹ پروف شیشوں کے پیچھے چھپ کر تقریریں کرنے والا پشاور میںبغیر بلٹ پروف شیشے کے تقریر کرتے ہوئے کہتا ہے کے پی کے میں تبدیلی کہا ںہے ، الیکشن 2013 کو نا ماننے والا کس زبان سے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کر رہا ہے کئی سالوں سے پاکستان پر حکمرانی کرنے والے ایک ہی سوچ کے حامل پی پی اور ن لیکی حکمرانوں نے عوام کو کرپشن ، مہنگائی ، بے روزگاری اور لاقانونیت کے علاوہ کچھ نہیں دیا،باری باری کے خاندانی حکمرانوں کی سیاست نے ملک کوکھوکھلا کردیا ہے، مک مکا کی سیاست کے سائے تلے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اپنے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر اکھٹے ہو جاتے ہیں اس لئے کرپٹ مافیا اور بیرونی طاقتوں کی مدد سے بننے والی حکومتیں کبھی کامیاب نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ عوام دشمن ہوتی ہیں جو ملکی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجع دیتی ہیں ، پاکستان کی واحد پارٹی پاکستان تحریک انصاف جو پاکستان کے چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت اور آزاد کشمیر کی بھی سب سے بڑی سیاسی اور انقلابی پارٹی بن گئی ہے اور انشااللہ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے اور عوامی مسائل کے حل کا ہے ، پاکستان تحریک انصاف ملک میں حقیقی تبدیلی کی ضامن ہے،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار، میڈیکل سٹوروں پر ممنوعہ ونشہ آور ادویات کی فروخت کا دھندہ عروج پر، سخت کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات دفتوہ، سرہالی خورد، سرہالی کلاں، بیدیاں، چھٹیانوالہ، رائے خورد، رائے کلاں، بدر پور، وڈانہ، کتلوہی، وڈارہ، ستوکی، ودیگر دیہات میں عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار، پرائمری و مڈل پاس افراد صبح دودھ فروخت کرتے ہیں اور شام کو ڈاکٹر بن کر سادہ لوح دیہاتیوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، اب تک درجنوں افراد نے کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکے ہیں، سادہ لوح دیہاتی اللہ کی رضا سمجھ پر خاموشی اختیار کر لیتے ہیں، آج تک ان عطائیوں کے خلاف کوئی سخت کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی،جبکہ مصطفی آباد، بیدیاںاور وڈانہ کے میڈیکل سٹوروں پر ممنوعہ و نشہ آور ادویات کی فروخت کا دھندہ بھی کھلے عام جاری ہے،ڈرگ انسپکٹر کو ہر منتھلی آفس میں پہنچ جاتی ہے، جس کی وجہ سے مصطفی آباد کے میڈیکل سٹوروں کے خلاف کاروائی نہیں ہو پاتی،اگر کوئی افسر یا فریق کاروائی کرنے پر مجبور کرے تو میڈیکل سٹور مالکان کو پہلے ہی اطلاع دے دی جاتی ہے، اہل علاقہ کے مطابق عرصہ داراز سے تعینات اہلکاروں کی موجودگی میںضلع بھر میں کسی بھی جگہ میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف موثر کاروائی ممکن نہیں۔ ، اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی او قصور ودیگر اعلی حکام سے فوری سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) یو بی ایل مصطفی آباد کے سیکورٹی گارڈ کی بد تمیزی پر صارفین سراپہ احتجاج،فوری طور پر تبدیل کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق یو بی ایل بینک مصطفی آباد کے سیکورٹی گارڈ فرمان علی نے صارفین و ساتھی گارڈ کے ساتھ بد تمیزی معمول بن گئی۔بینک یا اے ٹی ایم مشین پر آنے والے صارفین شدید کوفت کا شکار، صارفین کے مطابق مذکورہ سیکورٹی گارڈ عوام سے بدتمیزی کرنا اور چیک کرنے کے بحانے ہراساں کرنا معمول بنا لیا ہے، جبکہ انتظامیہ نے اس کی بد تمیزیوں کا علم ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ رحمت علی محسن،حافظ محمد بلال، محمد اسرار، محمد ابرار،عدنان علی، شہزاد جیولرز، قیصر عباس،شاہد علی ،سہیل ارشد ودیگر صارفین نے یو بی ایل انتظامیہ کے اعلی حکام سے سیکورٹی گارڈ فرمان علی کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے اس تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔