مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 17/08/2015

Tariq Saeed

Tariq Saeed

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ہری پور کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ ہری پورمسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مسلم لیگی حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے،بائیو میٹرک مشین سے ووٹنگ کے بعد عمران خان کے پاس دھاندلی کا کوئی جواز نہیں ہے ، مسلم لیگ ن کے امیدوار کی فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبر پختونوالہ کی عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا ہے،اور اب تحریک انصاف کی حکومت سے عوام تنگ آ چکے ہیں۔ 2018کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ملک بھر سے کارگردگی کی بنیاد پر جیت جائے گی، ان خیالات کا اظہار رہنماجزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOقصور و امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل چڑیوان چوہدری طارق سعید خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے خیبر پختونخواہ میں عوام کو ریلیف نہیں دیا جبکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سمال انڈسٹری وڈانہ انتظامیہ کی لا پرواہی کی وجہ سے میں لائٹیں غائب، فیکٹری مالکان کو شدید پریشانی کا سامنا، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل، تفصیلات کے مطابق سمال انڈسٹری وڈانہ میں انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے لائٹیں خراب ہونے کی وجہ سے رات کے وقت انڈسٹری میں اندھیرے کا راج ہوتا ہے جس کی وجہ سے انڈسٹری میں رہنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انڈسٹری میں لائٹیں بند ہونے کی وجہ سے چوری کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں،اہل علاقہ کی طرف سے انڈسٹری میں فوری لائٹیں لگانے کا مطالبہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پریس کلب چونیاں کو سیل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، انتظامیہ بوسیدہ عمارت کو سیل کرنے کی بجائے اس کی تعمیر و مرمت کیلئے فنڈ مہیا کرے،محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے سی چونیاں کے احکامات پر ٹی ایم اے عملہ کی طرف سے پریس کلب چونیاں کی بوسیدہ عمارت کو سیل کرنے پر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کا مذمتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں صدر محمد عمران سلفی نے پریس کلب کی بوسیدہ عمارت کو سیل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ پریس کلب کی بوسیدہ عمارت کو سیل کرنے کی بجائے اس کی تعمیر و مرمت کیلئے فنڈز مہیا کرے، انتظامیہ کے ایسے اوچھے ہتکنڈے صحافیوں کو حق اور سچ لکھنے سے نہیں روک سکتے، بوسیدہ بلڈنگ کا بہانہ بنا کر تحصیل پریس کلب کو سیل کرناسراسر غنڈہ گردی ہے جس کی قصور میں مثال نہیں ملتی، ایم ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پریس کلب کو سیل کرنے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پریس کلب کو فوری ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کریں اور بوسیدہ عمارت کی تعمیر و مرمت کیلئے فنڈز جاری کرنے کا بھی اعلان کریں، اجلاس میں شامل شاہد عمر، محمد شاہد قادری ،منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، عبدالقیوم، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری،چوہدری ہاشم علی خاں، چوہدری اصغر علی، شہزاد،چوہدری منظور احمد، رانا توقیر احمد، بابا طارق مقبول،عمر حیات خاں، عبدالمنان سلفی، ارشد علی جوئیہ، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ،حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی،غلام قادر،عامر بھٹی، رانا عرفان،سردار ہاون اقبال سندھو،محمد سعید، ودیگر صحافیوں نے بھی پریس کلب کو سیل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پریس کلب کو فوری ڈی سیل کرنے کی قرار داد پاس کی گئی۔