مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 27/09/2015

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) چار افراد کے تشدد سے زخمی محمد اقبال چھ روز بعد جاں بحق ہو گیا، فتح محمد نا معلوم شخص کے ہمراہ گھر سے بلا کر وہیگل بابا پھلکاری شاہ کے مزار پرلے گیا اور تشدد کرکے شدید زخمی کر دیا، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق تنویر حسین کے مطابق میرا والد ایک ساہیں اور درویش ہے، فتح محمد ایک نا معلوم شخص کے ہمراہ میرے والد محمد اقبال کو بہانہ سے بلا کر ساتھ لے گئے تھے، اور نواحی گائوں وہیگل میں مزار بابا پھلکاری شاہ پر لے گئے وہاں پر پہلے سے موجود شوکت علی اور عابد حسین نے میرے والد کو دستی راڈ اور سریا سے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا شدید زخمی کرکے اسے مصطفی آباد ہسپتال لے گئے جہاں سے انہیں شدید زخمی ہو نے کی وجہ سے جزل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا ،مذکورہ افراد نے جزل ہسپتال میں لیجا کر کہا کہ مضروب لا وارث ہیں انہیں داخل کرلیں اور وہاں سے فرار ہو گئے، جب ہم ہسپتال میں پہنچے تو میرے والد نے ہمیںتمام حالات سے آگاہ کیا، محمد اقبال چھ روز تک موت و حیات کی کشمش میں رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے، تنویر حسین کی درخواست پر مقدمہ درج،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ڈیڑھ مرلہ زمین نے بھائی کو بھائی کے خون کا پیاسا کر دیاحاجی شوکت علی نے اپنے بھائی وفاقت علی کو کمرے میں لیجا کر قتل کرنے کا پروگرام بنا لیا، اہل علاقہ کی بر وقت مداخلت پر کوشش ناکام، تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ مرلہ زمین کے تنازعہ پر بھائی بھائی کے خون کا پیاسا بن گیا،چند روز قبل حاجی شوکت علی نے اپنے بیٹو ں کے ہمراہ اپنے بھائی رفاقت علی کو کھینچ کر کمرے میں لے گئے اور قتل کرنے کا پروگرام بنا لیا، رفاقت علی کے شور کرنے پر اہل علاقہ نے منت سماجت کرکے جان بچائی، رفاقت علی نے کاروائی کیلئے پولیس تھانہ مصطفی آباد کو درخواست دے دی،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سنیئر صحافی حافظ جاوید الرحمان کی دادی کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا،تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میںشاہد عمر، محمد شاہد قادری ،منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، عبدالقیوم، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری،چوہدری ہاشم علی خاں، چوہدری اصغر علی، شہزاد،چوہدری منظور احمد، بابا طارق مقبول،عمر حیات خاں، عبدالمنان سلفی،افتخار احمد، ارشد علی جوئیہ، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ،حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی،غلام قادر،عامر بھٹی، رانا عرفان،سردار ہاون اقبال سندھو،محمد سعید، ودیگر صحافیوں نے سنیئر صحافی حافظ جاوید الرحمان کی دادی کے انتقال کر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔