مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 10/06/2015

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری ، سنیئر صحافی محسن بلال خان، ایم پی ایز ندیم سیٹھی و نعیم صفدرانصاری کی طرف سے پریس کلب مصطفی آباد کا افتتاح،ڈی ایس پی پٹرولنگ شعیب چیمہ، ڈی ایس پی ٹریفک، سنیئر صحافیوں،پولیس تھانہ مصطفی آباد، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور عوامی حلقوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گروپ ایڈیٹر روز نامہ اوصاف لاہور محسن بلال خان، صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری، ایم پی ایز محمد یعقوب ندیم سیٹھی، حاجی نعیم صفدر انصاری، سنیئر صحافیوں صداقت عباسی،ثاقب چوہدری، خاور عباس سندھو، آصف چوہدری، عطاء محمدقصوری،ضلعی نائب صدر مسلم لیگ ن قصورملک خرم نصراللہ خاں، نوید اشرف انصاری ودیگر نے خصوصی شرکت کی اور پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کا افتتاح کیا، جبکہ گروپ ایڈیٹرروز نامہ اوصاف محسن بلال خان نے پریس کلب میں نئے شامل ہونے والے ممبران، فوٹو جرنلسٹ مصطفی آباد اور اخبار فروش یونین مصطفی آباد کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا،اس موقع پر صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری نے کہا کہ میں نے پریس کلب مصطفی آباد کی تقریب حلف برداری کے موقع پر ایم پی اے ندیم سیٹھی کو صحافیوں کیلئے پریس کلب مہیا کرنے کا کہا تھا آج ندیم سیٹھی نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے،میں مصطفی آبادکی صحافیوں برادری سے کہوں گا کہ وہ صحافت کو صحافت کے اصولوں کے مطابق انجام دیں

آج پریس کلب کی افتتاحی تقریب صحافیوں کیلئے بڑی خوشی کا دن ہے ، صحافی برادری کا جوش و جذبہ اور اتفاق میرے لئے بھی خوشی کا دن ہے، میں پریس کلب مصطفی آباد کی صحافی برادران کے لئے ہر وقت حاضر ہوں، گروپ ایڈیٹر روز نامہ اوصاف لاہور محسن بلال خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب کے افتتاح کی کامیاب تقریب منعقد کرنے پر صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری مثبت صحافت کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے تا کہ صحافیوں کے بارے میں معاشرے میں پایا جانے والے منفی تاثر زائل ہو سکے، ایم پی اے مسلم لیگ ن و چیئرمین انفارمیشن ٹیکنا لوجی پنجاب محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے کہا کہ صحافیوں نے مشکل ترین حالات میں بھی کلمہ حق بلند کیا اور بد ترین آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری نے میرے ذمہ ایک کام لگایا تھا کہ مصطفی آباد کے صحافیوں کو پریس کلب مہیا کیا جائے ، آج میں نے صحافیوں سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے، میں آئندہ بھی صحافیوں کی خدمت کیلئے چوبیس گھنٹے حاضر رہوں گا،
………………………………..
…………………………………
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد للیانی کے افتتاح کی جھلکیاں، پریس کلب مصطفی آباد میں آنے والے سنیئر صحافیوں، اراکان اسمبلی، ودیگر مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا، آنیوالے مہمانوں کو مالا پہنائی گئی اور پھولوں کی پتیاں پھینکی گئی، مقررین نے پریس کلب مہیا کرنے پر ندیم سیٹھی کاشکریہ ادا کیا، مقررین نے صدر پریس کلب مصطفی آبادللیانی محمد عمران سلفی کو پریس کلب کی افتتاحی تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی ،

Mustafa Abad Lalyany News

Mustafa Abad Lalyany News