مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 14/5/2015

SHO

SHO

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) رانا ضیاء کی طرف سے ن لیگی ایم پی اے سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ قتل کی اپیل خارج، ن لیگی ایم پی اے ندیم سیٹھی سمیت 9 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج تھا جس میں وہ بری ہو چکے تھے، تفصیلات کے مطابق رانا ضیا وغیرہ کا والد رضا الدین 2003 میں قتل ہو گیا تھا جس کا مقدمہ اس وقت کے ن لیگی ٹکٹ ہولڈر و موجودہ ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی، سابقہ چیئرمین بلدیہ مصطفی آباد محمد رفیق انصاری، سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری، چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی، اسجد علی، ثاقب، شبیر، وغیرہ کے خلاف درج ہوا تھا جو اس مقدمہ میںتین سال تک جیل بھی کاٹ چکے ہیں، اور اس مقدمہ میں بری ہو چکے تھے جس کے خلاف رانا ضیا وغیرہ نے ہائی کورٹ میں دو رکنی بیچ پر اپیل دائر کر رکھی تھی، جس میں چند روز قبل ایم پی اے ندیم سیٹھی ودیگر ملزمان کے بلا ضمانت ورنٹ گرفتار جاری ہوئے تھے، آج ہائی کورٹ کے دو رکنی بیچ نے سماعت کے بعد دائر کی گئی اپیل خارج کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایس ایچ او میاں جسیم احمد کاجعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پرچھاپہ،محمد شعیب گرفتار، سوزوکی پک آپ 780بوتلیں بر آمد، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد نے مشتاق احمد اے ایس آئی و پولیس ملازمین کے ہمراہ چھاپہ مار کر جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سے ایک شخص محمد شعیب کو گرفتار کرکے سوزوکی پک اپ اور780بوتلیں بر آمد کرکے 420-486-487-272-273کی دفعات کے تحت مقدمہ درج، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش، جواریئے اور جعلی مشروبات کا دھندہ سے معاشرہ متاثر ہوتا ہے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، جعلی مشروبات کا دھندہ کرنے والے معاشرہ کو زہر دے رہے ہیں، عوام جعلی مشروبات کا دھندہ کرنے والوں کی اطلاع میرے موبائل نمبر0300-8417907پر دیں فوری کاروائی کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سسرالی رشتہ دار گھر آئی 16سالہ لڑکی کو اغواء کر لیا، ساس ،سالی سمیت 8افراد کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ مصطفی آباد میں گوھاوا بیدیاں روڈ لاہور کے رہائشی شرافت علی کی طرف سے درج مقدمہ کے مطابق میری ساس نے مجھے فون کرکے کہا کہ میں بیمار ہوں اور بچوں کو ملوا جائو جس پر میں اپنے بچوں کے ہمراہ کلیاںاپنے سسرال آ گیا ، دوسرے دن میری سالی شاہدہ بی بی نے کہا کہ مجھے دفتوہ چھوڑ آئو جب میں سالی کو دفتوہ چھوڑ کر واپس آیا تو گھر میں حبیباں بی بی کے علاوہ ودیگر افرادگھر سے میری 16سالہ بیٹی ثمرہ بی بی سمیت غائب تھے، شرافت علی کے مطابق میری بیٹی کو رحمت علی، شاہد علی، یعقوب، سرداراں، زاہدہ بی بی، شاہدہ ، حمیدہ بی بی ، حبیباں بی بی نے باہم مشورہ ہو کر میری بیٹی کو اغوا کیا ہے، اور کہہ رہے ہیں کہ اگر بیٹی کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ہم تمہیں جان سے مار دیں گے،پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Meeting

Meeting

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نیشنل پروگرام کی سپروائز ڈرائیور کے ہاتھوں ہیلتھ ورکرز کو ہراساں کروا رہی ہے،سیکرٹری ہیلتھ و ڈی سی او قصور فوری نوٹس لیتے ہوئے تبادلہ کریں، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن myoلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی،جمشیدخاں، مہر آصف، ملک سعید، ملک امجد، ملک شہباز، ملک مصطفی، ملک مشتاق ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پروگرام کی سپروائز زہرہ پروین اپنے ڈرائیور کے ہاتھوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے، اس کا ڈرائیور بغیر دروازہ کھٹکھٹائے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز سے اکیلے میں بات کرنے پر اسرار کرتا ہے، اور اکیلے میں ان سے فحش مذاق اورہراساں کرنا معمول بنا رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سیکرٹری ہیلتھ و ڈی سی او قصور سے مذکورہ سپروائز کو فوری ٹرانسفر کرکے انکوئری کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126