مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 01/06/2015

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سات نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر اے سی کوسٹر میں سوار درجنوں افراد کو لوٹ لیا، ڈھائی لاکھ روپے نقدی ، موبائل فون ودیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار، تفصیلات کے مطابق7نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر اے سی کوسٹر کو اقبال نگر کے قریب ویرانے میں لیجاکر درجنوں مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی ، موبائل فونز ودیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور خاص کر سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت سے ن لیگ خاص کر شریف برادران خوف زدہ ہیں ، وہ جانتے ہیں اگر کراچی میں امن ہوگیا اور سندھ کی 2 بڑی کرپٹ سیاسی جماعتیں جن کا گراف دن بدن کم ہو رہا ہے اور اگر دہشت گردی کے خلاف آپریشن کامیاب ہو گیا تو پاکستان تحریک انصاف آنے والے الیکشن میں سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آسکتی ہے ، اسی خوف کے عالم میں ن لیگ سندھ میں بڑے فیصلے کرنے سے کترارہی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے خلاف نواز شریف کی خاموشی شرم ناک اور خطرناک ہے ، ملک دشمنوں کے خلاف خاموشی ملک دشمنی کے مترادف ہے، ملکی مفاد کی بجائے ذاتی مفاد کو سامنے رکھا جا رہا ہے ، اس لیے شریف برادران ا یم کیو ایم یا پیپلز پارٹی کے خلاف ٹھوس ثبوت ہونے کے باوجود کوئی اقدام نہیں اٹھا رہی ہے،کیونکہ سندھ میں ن لیگ کبھی بھی مقبول نہیں رہی نہ ہو سکتی ہے ، اس لیے ذاتی مفاد کو اہمیت دینے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ۔پا کستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے نواز شریف کی ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی ملک دشمنی کے خلاف خاموشی پر ن لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اندر شیر اور باہر گیدڑہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) چوہدری عبدالغور کے ایثال ثواب کیلئے محفل نعت کا اہتمام، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد کی شرکت، تفصیلات کے مطابق چوہدری عبدالغفور کے ایثال ثواب کیلئے محفل نعت کا اہتمام ان کے بیٹے چوہدری عثمان علی کی رہائش گاہ پر کیا گیا، محفل نعت میںاعظم سلطان مدنی نے تلاوت، عامر سلطان مدنی نے نعت جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عامر رضا نے ادا کئے، محفل نعت میں مہر مبشر، مہر اکرم، رانا نوید خاں، حاجی نوید، وقاص علی، ڈاکٹر خلیل، عامر حیات، ملک محسن، محسن مغل، قدیر حسین، ماسٹر فرید، ملک تنویر، عمران ، علی مصطفی، شعیب حسن، فیضان خالدکے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی،

Mustafa Abad Lalyany News

Mustafa Abad Lalyany News