مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 29/07/2015

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نا معلوم چوری مقامی صحافی چوہدری منظور کی دوکان سے بوتلیں آئسکریم چوری کرکے فرار، پولیس تھانہ مصطفی آباد دس روز قبل ہونے والی چوری کے نامزد ملزمان گرفتار نہ کر سکی، تفصیلات کے مطابق نا معلوم چور مقامی صحافی چیئرمین یونین آف جرنلسٹ مصطفی آباد چوہدری منظور احمد کی بیکری کے باہر پڑے فریزر کے تالے توڑ کر اس سے آئسکریم اور بوتلیں چوری کرکے فرار ہو گئے، دس روز قبل بھی دوکان کے باہر کھڑی گاڑی کی بیٹری چوری ہو گئی تھی، جس کی نامزد درخواست تھانہ مصطفی آباد میں دے رکھی ہے، دس روز گزرنے کے باوجود پولیس تھانہ مصطفی آباد صحافی کی دوکان سے چوری کرنے والے چور کو گرفتار نہ کر سکی، مقامی صحافی کی دوکان میں چوری کی وارداتیں کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)واپڈا کی ایس اینڈ آئی ٹیم نے ایم این ٹی ٹیم کے بغیر صارفین کو ناجائز بل ڈالنا معمول بنا لیا، بل کی درستگی کیلئے عوام کو لاہور جانا پڑتا ہے، اعلی حکام فوری نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق واپڈا کی لاہور سے آنے والی ایس اینڈ آئی ٹیم نے ایم این ٹی ٹیم کے بغیر صارفین کو ناجائز بل ڈالنا معمول بنا لیا، اہلیان دفتوہ کی بڑی تعداد سراپہ احتجاج، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔