مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 23/9/2015

Mustafa Abad Lallyany News

Mustafa Abad Lallyany News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) چند روز قبل قتل ہونے والے نا معلوم شخص کا تا حال علم نہ ہو سکا، نا معلوم شخص کو نواحی گائوں کیت میں پولیس کانسٹیبل کے ڈیرھ پر اغواء کے بعد قتل کیا گیا تھا، پولیس کانسٹیبل گرفتار، ذرائع، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پولیس تھانہ مصطفی آباد کو نواحی گائوں سروئے سے نا معلوم شخص کی لاش ملی تھی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، با اثر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص کو تھانہ کاہنہ کے علاقہ کیت میں پولیس کانسٹیبل ملک ریاض کے ڈیرے پر اغواء کے بعد قتل کیا گیا تھا، جسے کاہنہ سی آئی اے نے شک کی بنا پر ملک ریاض کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی،ذرائع کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ مجھے قتل ہونے والے شخص کا معلوم نہیں ہے مذکورہ شخص کو شمس پورہ قصور کے رہائشی اشتہاری ملزم جاویدعرف جیدی اور اس کے بھتیجے ہارون عرف ہارونی اغواء کرکے میرے ڈیرے پر لائے تھے ،جاویدعرف جیدی اور اس کے بھتیجے ہارون عرف ہارونی کی گرفتاری کیلئے ان کے گائوں چھاپہ مارا گیا لیکن ملزمان گرفتار نہ ہو سکے، پولیس تھانہ مصطفی آباد کو مذکورہ شخص کے وارثان کی تلاش جاری ہے تاکہ مقدمہ کی تفتیش بہتر طور پر ہو سکے، اگر کسی بھی شخص کو اس شخص کے بارے میں علم ہو تو وہ پولیس تھانہ مصطفی آباد کے فون نمبر049-2450653پر رابطہ کرے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ڈیڑھ مرلہ زمین نے بھائی کو بھائی کے خون کا پیاسا کر دیاحاجی شوکت علی نے اپنے بھائی وفاقت علی کو کمرے میں لیجا کر قتل کرنے کا پروگرام بنا لیا، اہل علاقہ کی بر وقت مداخلت پر کوشش ناکام، تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ مرلہ زمین کے تنازعہ پر بھائی بھائی کے خون کا پیاسا بن گیا،چند روز قبل حاجی شوکت علی نے اپنے بیٹو ں کے ہمراہ اپنے بھائی رفاقت علی کو کھینچ کر کمرے میں لے گئے اور قتل کرنے کا پروگرام بنا لیا، رفاقت علی کے شور کرنے پر اہل علاقہ نے منت سماجت کرکے جان بچائی، رفاقت علی نے کاروائی کیلئے پولیس تھانہ مصطفی آباد کو درخواست دے دی۔