مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 8/8/2015

Zahoor Shaheen

Zahoor Shaheen

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مین بازار میں کم وولٹیج اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف انجمن تاجران نے ن لیگی ایم پی اے و ایم این اے کے خلاف احتجاجی بینرز آویزاں کر دئیے،اگر جلد از جلد کم وولٹیج اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر معاملہ حل نہ کیا گیا تو بھر پور احتجاج کریں گے، ظہور شاہین روپال صدر انجمن تاجران مصطفی آباد، تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران مصطفی آباد للیانی نے مین بازار میں عرصہ دو سال سے کم وولٹیج اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف اور ن لیگی ایم پی اے ندیم سیٹھی کے خلاف احتجاجی بینرز آویزاں کر دئیے، اس موقع پر صدر انجمن تاجران مصطفی آباد ظہور شاہین روپال نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے صدر محمد عمران سلفی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے احتجاجی بینرز لگانے پر ہمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو ہم مجبوراََ ہڑتال کرکے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے،۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)حسین خانوالہ کے جنسی سکینڈل میں ملوث افرادکو سر عام سنگسار کیا جائے، ملزمان کی پشت پناہی کرنے والے افراد کو بھی برابر کی سزا دی جانی چاہئے، ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حسین خانوالہ میں جنسی سکینڈل کے معاملے میں غفلت کے مرتکب افراد کسی رعائیت اور معافی کے مستحق نہیں، زیادتی و بد فعلی کرکے انہیں بلیک میل کرکے رقم و اشیاء وصول کرنے میں ملوث گروہ کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ ایسے مکروہ فعل میں ملوث افراد نشان عبرت بن جائے، اگر ملزمان کے خلاف سخت کاروائی نہ کی گئی تو ایسے سکینڈل منظر عام پر آتے رہیں گے، حکومت ایسے جرائم میں ملوث افراد کو اسلامی سزائیں دینے کا قانون پاس کرے تاکہ جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے، فاروق احمد خان نے مزید کہا کہ جنسی سکینڈل میں ملوث ملزمان کی پشت پناہی کرنے والوں کو بھی برابر کی سزا دے جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص ملزمان کی پشت پناہی کرکے جرم کو عام کرنے میں ملوث نہ ہو سکے۔۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126