مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 18/9/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) جس قوم کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، کھیل جیسی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہوئے معاشرے کو پر امن بنانے اور نوجوانوں میں مقابلے کی صلاحیتیں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، حلقہ کے ٹیلنٹ کو آگے لیکر جانا چاہتا ہوں،مجھے امید ہے کہ حلقہ کے نو جوان ہی ملک و قوم کا نام روشن کرینگے، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے نواحی گائوں کھارا میں پہلا ساجد اعظم خاں شوکت خاں میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پہلا ساجد اعظم خاں شوکت خاں میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھلو الیون نے ٹاس جیت کر 146رنز بنائے ،آسٹریلیا الیون نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری بال پر ٹارگٹ حاصل کر لیا،آسٹریلیا الیون کے کپتان ذیشان اور بھلو الیون کے کپتان ذاکر خاںنے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا، مین آف دی میچ وسیم خاں نمبردار، مین آف دی ٹورنامنٹ ذاکر خاں قرار پائے جبکہ امپائر منیر عرف منیرا،صابر عرف صابو،کمنٹر شبیر تبسم، رزاق عرف جاگلی نے اپنے اپنے فرائض ادا کئے، مہمان خصوصی محمد یعقوب ندیم سیٹھی ، سعید احمد بھٹی سنیئر نائب صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) ناصر محمود خاں چیئرمین بیت المال قصور، عدیم سیٹھی، طارق سعید خاں ضلعی جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن قصور، عبید اللہ شاہ ، یوسف گجر کونسلر، رشید خاں نمبردار، حاجی یعقوب خاں، مہر آصف، سردارخاں کونسلر، ذوالفقار علی بھٹو،ملک صادق، ملک عبدالحمید، ملک مشتاق، استاد زبیرکمبوہ، ہارون بھٹی ،ہارون خاں نمبردار، مظہر خاں،جمشید دستی کھارانے اول اور دوئم آنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے مزید کہا کہ میں نے دو بار ایم پی اے منتخب ہوکر حلقہ کے درینہ مسائل کو حل کیا ہے،اور خدمت خلق کا سلسلہ جاری رکھا میں آئندہ الیکشن میں عوامی خدمت کی وجہ سے تیسری بار مسلسل جیت کر ہیٹرک مکمل کروں گا، حلقہ کے باشعور عوام اب کسی کے دھوکے میں نہیں آ ئیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے تاریخی اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھے گی، محاذ ارائی، افرا تفری اور بے چینی پھیلانے کے ذمہ داروں کو قوم اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی،مسلم لیگ ن کی قیادت آخری سانس تک ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرتی رہے گی، انہوں نے مزید کہا کہ بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہو چکی ہے، جبکہ دسمبر تک ملک بھر سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا، مسلم لیگ ن نے ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے ذریعے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے ہیں، پاکستانی تاریخ میں کبھی اتنے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام نہیں ہوئے، ترقی کے اس سفر میں سب سے زیادہ توجہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں پر دی گئی،مسلم لیگ ن نے میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف قیادت میںدفاع کی طرح نا قابل تسخیر معیشت کا نمونہ پاک چین اقتصادی راہداری کی صورت میں پیش کیا، جس کے تحت پاکستان کی معیشت خود کفیل بنانے اور پاکستان کو صف اول کے ترقی یافتہ ممالک کی لسٹ میں شامل کرنے کیلئے مختلف شعبوں میں چین کی مدد سے 50ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، میاں محمد نواز شریف ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں، اور ان کی قیادت میں پاکستانی عوام شاندار ترقی کا سفر جاری رکھیں گے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے شہری سے ڈیڑھ لاکھ روپے و قیمتی سامان چھین لیا، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد ڈگری کالج کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر کار سوار لاہور کے رہائشی عابد ذکا سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، موبائل فون دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126