مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 11/5/2017

Asghar Bhatti

Asghar Bhatti

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نیشنل میڈیا کمیونٹی صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، ملک بھر کے صحافیوں کے درمیان اختلافات کا خاتمہ کرکے انہیں یکجان کرنا مشن ہے، مقامی پریس کلبز کی بڑتی ہوئی تعداد صحافیوں کیلئے پریشانی کا سبب بن رہی ہے، صحافی برادری کو ذاتی اختلافات بھلا کر صحافت کی بہتری کیلئے یکجا ہونا چاہئے،ہم ایک دوسرے کی مخالفت کرنے کی وجہ سے صحافت کے اصل مشن کو پشے پشت ڈال رہے ہیں، جو ایک جرم ہے، ہم ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کیلئے حق و سچ کو عوام کے سامنے پیش کرنے کا مشن بھلا چکے ہیں، جب تک صحافیوں کے اختلافات ختم نہیں ہوں گے ہم مثبت صحافت نہیں کر سکتے، ان خیالات کا اظہار نیشنل میڈیا کمیونٹی کے مرکزی صدر محمداصغر بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل میڈیا کمیونٹی کسی بھی صحافی گروپ کی مخالفت نہ تو کرتی ہے اور نہ ہی کرے گی، ہم تو”ہم سب ایک ہے” کا نعرے لیکر نکلے ہیں اور صحافیوں کو ایک کرکے ہی دم لیں گے، مختلف ادارے، سیاستدان اور مفاد پرست عناصر ہمیں تقسیم کرکے اپنا اپنا کام نکال رہے ہیں، کوئی صحافی چھوٹا بڑا نہیں ہوتااور نہ ہی کوئی اخبار یا چینل چھوٹا بڑا ہوتا ہے، جب تک ہم ایک نہیں ہوں گے اپنے اندر گند کو صاف نہیں کر سکیں گے، ہمیں اپنے اندر موجود گالی بھیڑوں کا احتساب کرنے اور صحافت کو مشن سمجھ کر ادا کرنے کیلئے ایک ہونا ہو گا، نیشنل میڈیا کمیونٹی صحافیوں کی بقا، سلامتی اور تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) قوم جانتی ہے عمران خان کرپشن سے پاک سیاستدان ہیں، تحریک انصاف راتوں رات نہیں، کئی سالوں کی جدوجہد کے بعد عوام میں مقبول ہوئی، پوری دنیا سے کرکٹ میں پیسہ کما کر پاکستان لائے، دوسری جانب کرپشن کے گارڈ فادر کون ہیں؟ قوم یہ بھی جانتی ہے،ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف ISTسردار منیب احمد ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈے عمران خان کو ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے جاری جدوجہد سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹا سکتے ،اقتدار کی باریاں لینے والوں نے پسے ہوئے طبقات کی بجائے ساری توجہ اپنی زندگیوں میں خوشحالی اور آسودگی لانے پر مرکوز کر رکھی ہے، عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی لازوال جدوجہد سے لوٹ مار کرنے والوں کو اپنی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے اسی لئے حواس باختہ ہو کر بے بنیاد الزام تراشیاں کی جارہی ہیں۔ پریشانی وزیر اعظم کے چہرے سے صاف عیاں ہے اور نواز شریف کے کرپشن سے متعلق بیان سے سچ ان کی زبان پر آہی گیا ہے ,
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مو جو دہ ظا لم حکمرانو ں نے ر مضان المبارک میں مہنگائی بم گرانے کا منصو بہ بنا لیا ہے رمضا ن المبارک میں عوام مہنگا ئی کاسامنا کرنے کیلئے ابھی سے تیار ی شروع کر دیں ن لیگ کی حکومت کے جانے کا و قت آ چکا ہے یہ جاتے جا تے عوام پر مہنگائی بم بر سا نا چاہتے ہیں چار سا لہ دور حکومت میں ن لیگ نے مہنگائی کے تمام ریکار ڈ تو ڑے ڈالے ہیں، ان خیالات کا اظہار مرکزی آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف ISTحاجی سیف اللہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ہر بچے ‘ بوڑھے اورجو انو ں کے علاوہ ہر میدان گو نواز گو کے نعرو ں سے گو نج رہاہے یہ الگ با ت کے حکمران اپنی بے عز تی محسو س نہیں کررہے، ملک کا مستقبل روشن ہے اور پانامہ لیکس پر جے آئی ٹی کا فیصلہ اور آئندہ عام انتخابات اس کی بنیاد بنیں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126