مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 18/4/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) قیام پاکستان سے ابتک چلنے والا راستہ سمال انڈسٹری کی طرف سے بند، نواحی دیہات کے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا، وزیر اعلی پنجاب و ڈی سی قصور سے ر استہ بحال رکھنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں وڈانہ کے قریب قائم سمال انڈسٹری انتظامیہ نے سمال انڈسٹری کی چار دیواری کے سلسلہ میں قیام پاکستان سے ابتک قائم راستہ کو بند کرنے دیا، جس کی وجہ سے تھہ وڈانہ، کھارہ، چڑیوان کے کاشتکاروں کو فیروز پور روڈ تک پہنچنے کیلئے کئی کلو میٹر کا لمبا چکر کاٹنا پڑتا ہے اور سمال انڈسٹری کے ارد گرد 40سال سے قائم بھٹہ مالکان کا راستہ بھی بند ہو گیا ہے، مذکورہ دیوارکی تعمیر سٹے آرڈر کی وجہ سے روک دی گئی ہے ، دیہاتیوں کو انڈسٹری کا مین گیٹ استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے انڈسٹری انتظامیہ نے مین گیٹ کو بند کردیا ہے، جس سے عوام کی آمد و رفت شدید متاثر ہو رہی ہے، نذیر احمد، مقصود احمد، عطاء اللہ، محمد عباس، عبدالرحمن، ظفر حیات ، شاہد، سردار محمد، فاروق احمد، طارق سعید، شبیر احمد، جاوید احمد، شبیر احمد، امجد ڈوگر، شیر، منشائ، رمضان ودیگر کاشتکاروں نے وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی قصور ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے قیام پاکستان سے لیکر ابتک چلنے والے راستے کو بحال رکھنے کا مطالبہ کیا ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)واپڈا کی بد ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ن لیگی ووٹر سپورٹر و عہدیداران سراپہ احتجاج، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی اور اس کے نواحی دیہات کھارا،، بھلو، وڈانہ، لکھنیکے، کتلوہی کلاں و خورد ، سرہالی کلاں و خورد،وہیگل، آبراہیم آباد، بیدیاں، چھٹیانوالہ، دفتوہ، ستوکی، پکی حویلی، بھولیکی ودیگر دیہات میں واپڈا کی بد ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، آر سی سی کے نام پر گریڈ اسٹیشن انتظامیہ مسلسل تین تین گھنٹے بجلی بند کر دیتی ہے، جس کی وجہ سے صارفین کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، مسلم لیگ ن MYOلاہور ڈویژن کے نائب صدر سعید احمد بھٹی، ملک انجم ، ملک بلال، مصطفی، سجاد ملک، جمشید ، شکیل احمد، فاروق احمد نمبردار، جنید بھٹی، ستار بھٹی، منیر احمد بھٹی، عبدالحفیظ بھٹی، فارو ق احمد خان ودیگر نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے قوم سے کئے گئے وعدے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں جو ہلکی گرمی بھی برداشت نہ کر سکے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بلند و باغ دعوے صرف دعوے ہی رہے، اگر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدے پورے نہ کئے گئے تو آئندہ الیکشن نے ن لیگ کی بھر پور مخالفت کریں گے اور وعدے خلاف کا سبق سیکھا دیں گے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126