مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 12/5/2016

Imran Salfi and Asghar Bhatti

Imran Salfi and Asghar Bhatti

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان میڈیا کونسل کے صوبائی صدر پنجاب اصغر بھٹی کے ماموں کے انتقال پر اظہار افسوس و دعائے مغفرت، پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی زیر صدارت منعقد ہوا،صحافیوں کی بڑی تعداد کی شرکت، تفصیلات کے مطابق سنیئر صحافی پاکستان میڈیا کونسل پنجاب کے صدر اصغر بھٹی کے ماموںمیاں محمد زمان بھٹی کے انتقال پر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ)پاکستان میڈیا کونسل (رجسٹرڈ) یونین آف جرنلسٹ، الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن، ویلکن یوتھ ونگ مصطفی آباد کا مشترکہ تعزیتی اجلاس صدر پریس کلب و مرکزی آرگنائزر پاکستان میڈیا کونسل محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی آرگنائزر عطاء محمد قصوری، مرکزی سنیئر نائب صدر ایس ایم شہزاد، ضلعی صدر دائود قصوری،صدر یونین آف جرنلسٹ شاہد عمر، صدر الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن ارشد علی شامی،چوہدری اصغر علی صدر پاکستان میڈیا کونسل مصطفی آباد،ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، عمر حیات خاں ،چوہدری ہاشم علی،منیر احمد بھٹی ،رانا توقیر احمد،رانا عرفان احمد،سعید احمدبھٹی،بابا طارق مقبول،محمد جمیل سندھو، چوہدری منظور احمد،سردارہارون اقبال،نویداشرف انصاری ،ارشد علی جوئیہ،ڈاکٹر اسلم انصاری، عبدالقیوم ، حافظ طاہر اقبال ،قیصر عباس ،ڈاکٹر رحمت علی ،عبدالمنان سلفی ،محمد سعید ،محمد اکمل کھوکھر،عبدالرحمان انصاری ،،عمر شاہین، حاجی غلام قادر ،ذوالفقار علی ،محمد بوٹا ساگر،محمد راشد مہناس دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) گرمی شروع ہوتے ہی واپڈ ا اہلکاروں کی موجیں، ٹرانسفارمر جلنے یا معمولی نقص کی صورت میں مرمت کے نام پر ہزاروں روپے کی وصولی کا سلسلہ شروع، عوام پریشان، شدید گرمی کے ہاتھوں مجبور عوام واپڈا اہلکاروں کو منہ مانگی رقم دینے پر مجبور، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گرمی شروع ہوتے ہی واپڈا اہلکاروں کی موجیں شروع ہو گئی، بجلی کی طلب میں اضافہ کی وجہ سے اکثر علاقوں کے ٹرانسفارمر یا تو جل جاتے ہیں یا معمولی خراب ہو جاتے ہیں ، جس پر واپڈا اہلکار پرائیوٹ مستری کو بلا یا جاتا ہے، جو ٹرانسفارمر مرمت کے نام پر ہزاروں روپے طلب کرتا ہے، جس میں سے واپڈا ملازمین کا بھی حصہ ہوتا ہے، اور کہا جاتا ہے کہ اگر محکمہ ٹرانسفارمر کو مرمت کیلئے لے گیان تو دس پندرہ دن لگ جائیں گے، جس پر عوام منہ مانگی رقم اکھٹی کرکے واپڈا اہلکاروں کو دے دیتے ہیں اور چوبیس گھنٹے تک ٹرانسفارمر لگا دیا جاتا ہے،واپڈا کی لوٹ مار پر عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹرانسفارمر جلنے کی صورت میں ایمرجنسی ٹرانسفارمر لگوا کر جلنے والے ٹرانسفارمر کو محکمانہ طور پر مرمت کروانے کا مطالبہ کیا ہے، اعلی حکام سب ڈویژن مصطفی آباد میں کم ازکم پانچ ایمرجنسی ٹرانسفارمر مہیا کریں تاکہ عوام کی مشکل آسان اور واپڈا اہلکاروں کی کرپشن کا سلسلہ بند ہو سکے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126