مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 5/6/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستانی حکمرانوں نے انڈیا کو خوش کرنے کیلئے حافظ محمد سعید کو نظر بند کیا، حافظ محمد سعید ایک سچا اور خدمات خلق کے جذبہ سے شرکار شخص ہے، اس کی پاکستان میں خدمت خلق کے کام کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، جس کی وجہ سے پوری پاکستانی قوم حافظ محمد سعید کی نظری بندی کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتی نظر آتی ہے، لیکن اسی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے ان حکمرانوں کو اپنی ہی عوام کی آواز سنائی نہیں دیتی، حافظ محمد سعید کو کشمیر کے مسلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، جو کام حافظ محمد سعید نے کیا ہے وہ کام تو ہمارے حکمرانوں کو کرنا چاہئے تھا، چاہئے تو تھا کہ کشمیریوں کی آواز بننے والے حافظ محمد سعید کو محب الوطن پاکستانی ہونے کا ایوارڈ دیا جاتا الٹا ہمارے حکمرانوں نے اسی نظر بند کر دیا ہے،ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک محبت انٹر نیشنل پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی حسینی کربلائی نے تحریک محبت انٹرنیشنل کے مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ نظری بندی کے واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، حافظ محمد سعید کو نظر بند کرنے اور نظری بندی میں توسیع کے نتائج ہمارے حکمرانوں کو آئندہ الیکشن میں بھگتنے پڑیں گے، کیونکہ ہر سچا پاکستانی کشمیریوں پر انڈین مظالم کے خلاف دکھی ہے، ہمارے حکمرانوں نے حافظ محمد سعید کو نظر بند کرکے پاکستان اور کشمیر کی دکھی انسانیت کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے،تحریک محبت انٹر نیشنل حافظ محمد سعید کی نظربندی کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے، اجلاس سے ملک بھر سے مریدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حافظ محمد سعید کی نظری بندی کے خلاف تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ساتویں کلاس کی 13سالہ بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش: مقدمہ درج
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ساتویں کلاس کی 13سالہ بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش، وظیفہ دلوانے کیلئے اہل خانہ کی تصویریں بنائی اور بعد میں بلیک میل کرنے لگے ، نائب قاصد ممتاز با اثر اور غلط کردار کا مالک ہے پہلے بھی شکایات آچکی ہیں،مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں تھہ بھلو کے رہائشی محمد عارف شہزاد کی 13سالہ بیٹی (ف) جو کہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول تھہ بھلو کی ساتویں کلاس کی طلبا بھی ہے، کے گھر میں دو نا معلوم افراد آئے اور کہا کہ سکول کے نائب قاصدمحمد ممتاز نے بھیجا ہے بچی کا وظیفہ مقرر ہوا ہے کہ گھر والوں کے کوائف اور تصویریں درکار ہیں، تصویری حاصل کرنے کے بعد نائب قاصد محمد ممتاز نے سکول سے چھٹی کے وقت روک کر گھر والوں کی تصویریں دیکھائی اور بلیک میل کرنے لگا کہ جیسا میں کہتا ہوں ویسا کرو ورنہ تمارے گھر والوں کی تصویریں غلط طریقے سے انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کردوں ، جس پر بچی نے بھاگ کرجان بچائی، جب واقع کی اطلاع پرنسپل کو دی گئی تو انہوں نے کہا کہ ملزم پہلے کی غلط کردار کا مالک اور با اثر ہے جس کی وجہ سے اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو پاتی، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے محمد عارف شہزادکی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126