مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 12/2/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) چمڑہ چور گینگ کے سات افراد گرفتار، ایک فرار، 18 لاکھ روپے مالیت کامال مسروقہ بر آمد، ڈی ایس پی مرزا عارف رشید کی پریس کانفرنس، ملزمان نے چوکیداروں کی ملی بھگت سے ایک ماہ قبل 18 لاکھ روپے مالیت کا چمڑہ چوری کیا تھا، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید و ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ قبل اشفاق احمد شیخ کی فیکٹری سے 18 لاکھ روپے مالیت کا چمڑہ چوری ہو گیا تھا جس کا مقدمہ درج کرکے تفتیش میاں محمد اکرم سے سپرد کی گئی، جنہوں نے دن رات محنت کرکے چوری میں ملوث چوکیداروں اور ان کے ساتھیوں ارشد علی، محمد علی، زاہد حسین، محمد اکرم ،شبیر احمد، مش جٹ اور عمران شہزاد کو گرفتار کرکے سیالکوٹ میں مختلف مقامات پر رکھا 18لاکھ روپے مالیت کا چمڑہ بر آمد کرلیا، جبکہ ایک ملزم منیر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جسے جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا، ملزمان مختلف فیکٹریوں میں چوکیدار بھرتی ہو کر وہاں چوری کی وارداتیں کرتے تھے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) تحریک انصاف istکے تربیت یافتہ نوجوان آئندہ الیکشن میں پولنگ ایجنٹ ہوں گے، تربیت یافتہ نوجوان دھاندلی کا راستہ روکیں گے جس سے عوام کے حقیقی نمائندے برسر اقتدار آئیں گے، تحریک انصاف کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، پانامہ کا مقدمہ کرپٹ ٹولے کی گردی ہوئی دیوار کو آخری دھکا ہو گا، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف istکے مرکزی چیئرمین سردار منیب احمد ڈوگر نے پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے کرپٹ ٹولے سے نجات کا فیصلہ کر لیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف چاروں صوبوں اور مرکز میں واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، تحریک انصاف ”انصاف سپورٹ ٹیم” کی ممبر شپ تیزی سے کی جا رہی ہے، ”انصاف سپورٹ ٹیم” کا حصہ بننے والے ممبران کو پولنگ ایجنٹ بننے کی تربیت دی جائے گی، جس سے دھاندلی کا راستہ بند ہو جائے گا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) حلقہ NA138مئیو برادری کا قلعہ ہے جس میں بسنے والے تمام افراد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ذاتی مفاد پر مبنی سیاست سے اکتا گئے ہیں ۔میں نے اللہ کی خوشنودی اور ملک و قوم کی بہتری کیلئے اپنے دن رات حلقہ کے عوام کے نام کردئیے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ حلقہ این اے 138کے صدر اور امیدوار ایم این اے طاہر محمود خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ قصور سے بیدیاں روڈ کو لنک کرنے والا بی آر بی روڈ اور مصطفیٰ آباد نہر سے جانے والی سڑک گزشتہ 10سال سے تعمیر ہونے کی منتظر ہیں مگر حکومتی جماعت کے نومنتخب نمائندوں اور سابقہ نمائندوں نے ان سڑکوں کو تعمیر کروانے کی زحمت نہیں کی ۔حلقہ کے عوام دونوں سیاسی جماعتوں سے تنگ آنے کا ازسرِ عام اظہار کرتی دکھائی دیتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ میں نے حلقہ کے عوام اور ملک و قوم کی خدمت کیلئے اپنے دن رات عوام کیلئے صرف کرنا شروع کردئیے ہیں ۔پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ پاکستان میں بیروز گاری کے خاتمہ کیلئے سیاستدانوںکو اپنا تمام سرمایہ اپنے ملک میں واپس لاکر اپنے کاروبار اپنے وطن میں کرنے چاہئیں جس سے غریب لوگوں کو روزگار مہیا ہوگا اور غریب لوگ بھی ترقی کرنے کا موقع حاصل کرسکیں گے اور اللہ نے اگر پاکستان تحریک انصاف کواقتدار کا اعزاز فراہم کیا تو سب سے پہلے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا اور انکو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا ،ملک کا لوٹا ہوا ایک ایک پیسہ ریکور کرکے غریبوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائیگا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت ہسپتالوںاور فلائی اوورز پر سیاست کیساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر کرپشن بھی کررہی ہے ،شہبازشریف نے پورے پنجاب کو پولیس سٹیٹ بناکر رہی سہی کسر سادہ لوح شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنانے میں نکال دی ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126