مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 14/5/2017

 LALYANI SHO

LALYANI SHO

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بی آر بی نہر سے 35 سالہ نا معلوم شخص کی گلی سٹری لاش بر آمد، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے لاش کو قبضہ میںلیکر ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد نے بی آر بی نہر تھہ پنواں پل سے 35/36سالہ نا معلوم شخص کی گلی سٹری برہنہ لاش بر آمد کرکے ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی، نا معلوم شخص کے جسم پر بظاہر زخم کا کوئی نشان نہ تھا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ کی کاروائی، چار منشیات فروش، ایک کلو15گرام چرش، 30لیٹر دیسی شراب بر آمد، تیزر رفتاری سے زک زیک موٹر سائیکل چلانے والے15افراد گرفتار، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے سرہالی کٹ سے منشات فروش بابر مسیح سے ایک کلو15گرام چرس بر آمد کر لی، سرہالی کٹ سے سہیل کے قبضہ سے دس لیٹر دیسی شراب، دفتوہ روڈ سے محمد رمضان جٹ سے دس لیٹر شراب ، دفتوہ روڈ سے ہی عرفان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دس لیٹر دیسی شراب بر آمد کرلی، جبکہ تیز رفتاری و زک زیک کرتے ہوئے موٹرسائیکل چلانے والے 15افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 8موٹر سائیکلیں قبضہ میں لیکر الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126