مصطفی آباد/للیانی خبریں 20/4/2017

Group Photo

Group Photo

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کی کوششیں، دس سالہ گونگی لڑکی والدین کے سپرد، میاں چنوں کے رہائشی والدین کا صحافیوں کو خراج تحسین، ہم 8 دن سے سو نہیں سکے تھے، وارث علی، تفصیلات کے مطابق تین روزقبل صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی نے نا معلوم گونگی لڑکی کی فوٹو اخبار میں شائع کرکے اپنا موبائل نمبر دیا کہ ورثہ رابطہ کریں، جس پر والدین سے رابطہ ہو گیا اور بچی کی فوٹو انہیں ارسال کی گئی تو والدین نے بچی کو پہچان لیااور پریس کلب مصطفی آباد پہنچ گئے، دس سالہ رمضانہ بی بی گونگی لڑکی وڈانہ لکھنیکے روڈ تعمیر کرنے والے لیاقت کے پاس رہائش پذیر تھی، جسے والدین کے حوالے کیا گیا، رمضانہ بی بی کے والد وارث علی اور چاچا عابد حسین عدیل نے بتایا کہ ہم میاں چنوں کے رہائشی ہیں جبکہ دلم میں مہمان آئے ہوئے تھے جہاں سے بچی گھر سے باہر نکلی اور گم ہو گئی، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی اور لیاقت کے انتہائی مشکور ہیں جن کی وجہ سے آج ہماری ملاقات ہو گئی ہے، وارث علی اور عابد حسین عدیل نے مزید بتایا کہ چند روز قبل نا معلوم شخص ہمیں بچی ملنے کا جانسہ دیکر پانچ ہزار روپے فون پر ہتھیا چکا تھا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)اراضی کمپیوٹر سنٹر سسٹم میں خرابی کی وجہ سے کسی بھی زمیندار کو ایک ماہ سے فرد نہ مل سکی، زمینداروں کو شدید مشکلات کا سامنا، ہم تو روزانہ دفتر آ رہے ہیں، سسٹم میں خرابی ہے ہمارا کوئی قصور نہیں، انچارج عمر ضیا کا موقف، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور اس کے نواھی دیہات سے کمپیوٹر اراضی سنٹر قصور فرد حاصل کرنے کیلئے جانے والے زمینداروں کو شدید مشکلات کا سامنا، کسی بھی زمیندار کو ایک ماہ سے فرد نہ مل سکی، کمپیوٹر سنٹر کا عملہ سسٹم میں خرابی کا بہانہ کرکے فرد کیلئے آئے زمینداروں کو ٹال دیتا ہے، زمینداروں کی طرف سے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، جب اس سلسلہ میں انچارج عمر ضیا سے موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سسٹم میں خرابی ہے جس کی وجہ سے فرد جاری نہیں ہو پا رہی ، ہم تو روزانہ دفتر آتے ہیں اور کام کرتے ہیں ہمارا کوئی قصور نہیں،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126