مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 8/9/2016

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباداور اس کے نواحی دیہات میں آورہ کتوں کی بھر مار، موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ دوڑنا اور عوام کو کاٹنا کتوں کا محبوب مشغلہ بن گیا، انتظامیہ خاموش تماشائی، اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے آورہ کتے تلف کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات وڈانہ، بھلو، سرہا لی، بیدیاں، رائے کلاں، دفتوہ و دیگر دیہات میں آورہ کتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی،آوارہ کتوں کی ٹولیاں موٹر سائیکلوں سواروں کے ساتھ دوڑنا اور بچوں کو کاٹنا و ڈرانا معمول بن گیا، اہل علاقہ نے ڈی سی او قصور، ودیگر متعلقہ محکوں سے فوری نوٹس لیتے ہوئے آورہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں قسمت پڑیوں کے نام پر بچوں کا جواء جاری، دوکاندار پانچ روپے سے لیکر پچاس روپے تک کا جواء کروانے میں مصروف، ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی اور اس کے نواحی دیہات میں قسمت پڑیوں کی خریدوں فروخت کا سلسلہ جاری،دوکاندار چند ٹکوں کے لالچ میں بچوں کو جوائے کی لت میں مبتلا کر رہے ہیں، ان دوکانوں پر پانچ روپے سے لیکر پچاس روپے تک کی قسمت پڑیاں فروخت کی جاری ہیں، اکثر دوکاندار بڑے انعام کی پرچی خود نکال لیتے ہیں بچے بڑے انعام کے لالچ میں متعدد بار ان کے پاس آتے ہیں اور قسمت پڑیاں خرید کر دوکاندار کی جیب گرم کرتے ہیں، شہریوں کی بڑی تعداد نے ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے جوائے کے اس سلسلہ کو فوری بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126